ریاست بہار کے ضلع مدھوبنی میں بجلی کے آگ لگنے کے باعث دیڑھ سالی بچی کے ساتھ 3 افراد جھلس کر فوت ہوگئے۔
پولیس جائے وقوع حادثہ کی تحقیق کر رہی ہے۔ یہ حادثہ مجھورا پنچایت کے پتھراہی گاوں میں پیش آیا۔
بتایا جاتا ہیکہ بجلی کے بورڈ میں شاٹ سرکت سے آگ لگی۔ اور کچھ ہی دیر میں پورے کمرے میں پھیل گئی۔ اور آگ کی زد میں ایک معصوم بچی اور3 خواتین آگئے۔
خبر کے ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی۔ اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق متوفی کے شوہر ٹیک ناتھ گپتا اور انکے دو لڑکے چندی گڑھ میں کام کر تے ہیں۔افراد خاندان کا رو رو کر برا حال ہے۔