ریاست بہار کے کیمور سے ایک بڑی خبر سامنے آٸ ہے۔ رامگڑھ تھانہ حلقہ کے سدولہ پور گاٶں میں سابق مکھیا قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوۓتین لوگ کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
رامگڑھ پولس نے مکھیا کو گرفتار کرسلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مکھیا اس وقت نشے کی حالت میں تھا۔
ایس پی دلنواز احمد نے جاۓ حادثہ اور رامگڑھ تھانہ پہنچ کر حادثہ کی جانکاری لیا۔
گولی لگنے سے رام اقبال تیواری, اونکار تیواری, ششی کانت تیواری شدید زخمی ہوگئے۔
ایس پی دلنواز احمد نے حادثہ کے بعد تینوں زخمیوں کو رامگڑھ ریفرل اسپتال میں علاج کرانے کے بعد وارانسی بھیج دیا ہے۔