ETV Bharat / state

زمین کے تنازع میں چلی گولی، تین مسلم نوجوان زخمی - ریاست بہار کے ضلع گیا

گیا میں زمین کے تنازع پر گولی چلنے کا واقعہ پیش آیا ہے ،اس واقعہ میں ایک نوجوان کو گولی لگی ، جبکہ دو اورمارپیٹ میں زخمی ہوگئے ہیں ، تشدد کا یہ واقعہ رشتے داروں کے درمیان پیش آیا ہے حالانکہ زخمیوں کے رشتے داروں نے مقامی تھانہ انچارج کی لاپروائی اور ساز باز کا الزام عائد کیا ہے اور کہاکہ پولیس کی بروقت مداخلت ہوتی تو یہ واقعہ پیش نہیں آتا۔

زمین کے تنازع میں چلی گولی ، تین مسلم نوجوان زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 7:54 PM IST

زمین کے تنازع میں چلی گولی ، تین مسلم نوجوان زخمی

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے دو فریقین میں شدید لڑائی اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اس فائرنگ میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوگئے ہیں ۔ تینوں میں سے ایک نوجوان ذہیب عرف فرحان کے پیٹ میں گولی لگی جبکہ دو اور نوجوان مارپیٹ میں زخمی ہوئے ہیں ۔

تمام زخمیوں کا انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ آج گیارہ بجے کے قریب مفصل تھانہ علاقہ کے سرہری گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین میں لڑائی ہوئی تھی ۔ لڑائی کے واقعہ کے بعد سماج دشمن عناصر نے تقریباً 25 راؤنڈ اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر گاؤں کے لوگ جائے حادثہ کی طرف بھاگے۔

حالانکہ گاؤں والوں کی بڑی تعداد کو دیکھ کر سماج دشمن عناصر بھاگ گئے۔ اس سلسلے میں گاؤں والوں نے ایک ملزم نوجوان کو پکڑ لیا۔ جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مفصل تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور تینوں زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیاہے ۔ پولیس اس معاملے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کر رہی ہے۔

زخمی معاذ اور شاد نے بتایا کہ انکی خاندانی زمین ہے۔ ایک رشتے دار ہی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ معاملہ عدالت میں بھی چل رہا ہے۔ اس کے باوجود عمر نامی شخص نے کنسٹرکشن کی غرض سے اینٹ گروادیا ۔ ہم نے منع کیا تو وہ آج وہ بھوسندا کے تقریباً 60 لڑکوں کے ساتھ آئے اور ہم پر حملہ کر دیا۔

یہ بھی پرھیں:ملک سناتن ثقافت اور تہذیب سے چلے گا، نہ کہ اٹلی کی ثقافت سے: سمراٹ چودھری

کئی راؤنڈ گولیاں بھی چلائیں۔ فائرنگ کے دوران میرے بھائی کو گولی لگی ہے۔جبکہ اس حوالے سے این ایم سی ایچ کے ڈاکٹر نے کہا کہ نوجوان خطرے سے باہر ہے لیکن پیٹ کے نچلے حصے میں گولی پھنسی ہوئی ہے ، جس کا فوری طور پر آپریشن کر کے نہیں نکالا جا سکتا ہے ابھی زخمی نارمل ہے دوائیوں کے ذریعے ابھی علاج کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.