ETV Bharat / state

ارریہ: آگ لگنے سے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان - آگ لگنے سے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں اچانک لگی آگ سے تین گھر جل کر خاکستر ہوگئے اور کپڑے، اناج، زیورات کے علاوہ نقدی ملا کر تقریباً تین لاکھ روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

three homes destroyed by fire in araria bihar
بہار کے ضلع ارریہ میں آگ لگنے سے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 10:29 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:19 PM IST

ملک سمیت ریاستی سطح پر جہاں ایک طرف لاک ڈاؤن نافذ ہے جس سے عوام کو کئی طرح سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ان دنوں جھلستی تیز ہوا کے باعث مکان و دوکان میں آگ لگنے کے کئی معاملات پیش آچکے ہیں جس سے متاثرین کی نہ صرف مالی اعتبار سے کمر ٹوٹ رہی ہے بلکہ عوامی سطح پر آگ لگنے کے واردات سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔

تازہ معاملہ ارریہ کے پھلکاہا تھانہ حلقہ کے نواب گنج پنچایت کے وارڈ نمبر دو کا ہے۔ جہاں آج دن کے تین گھر میں آگ لگنے سے پھلکاہا باشندہ راجندر پودار ولد لال پودار کا تین گھر جل کر راکھ ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس بی کے پھلکاہا انچارج منتوش کمار جوانوں کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے، تو پھکالا تھانہ انچارج ہریش تیواری، ایس آئی مہیندر پرساد بھی پولس اہلکار کے ساتھ پہنچ کر مقامی لوگوں کے ساتھ آگ بجھانے میں مدد کرنے لگے۔ پھر قریب آدھے گھنٹے کے بعد فائر بریگیڈ گاڑی بھی پہنچی اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

حالانکہ آگ لگنے کی صحیح وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے، تاہم متاثر راجندر پودار کا کہنا ہے کہ کسی نے دشمنی کے خاطر اس کے گھر میں آگ لگائی ہے، جبکہ مقامی کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے دوسروں کو پھنسانے کے لیے خود ہی اپنے گھر میں آگ لگائی ہے۔ اب اس کا خلاصہ پولیس تفتیش کے بعد سامنے آئے گی۔ آگ لگنے سے کپڑے، اناج، زیورات کے علاوہ نقدی ملا کر تقریباً تین لاکھ روپے کے نقصان کا اندازہ ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.