ETV Bharat / state

Three Day Sports Competition: دربھنگہ تین روزہ کھیلوں کے مقابلے کا افتتاح

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 5:32 PM IST

دربھنگہ میونسپل کارپوریشن کی میئر انجم آرا، ڈپٹی میئر نازیہ حسن اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر پرمل نے مشترکہ طور پرتین روزہ ضلعی سطح کے اسکول اسپورٹس مقابلے کا افتتاح کیا۔ بچوں کا مارچ بہت متاثرکن تھا جس کی قیادت فزیکل ٹیچر پلس ٹو ہائی اسکول جوالا مکھی کسرورآشیش کمار نے کیا۔ Darbhanga Three Day Sports Competition Was Inaugurated

دربھنگہ تین روزہ کھیلوں کے مقابلے کا افتتاح

دربھنگہ: 27 جنوری کو دربھنگہ میونسپل کارپوریشن کی میئر انجم آرا، ڈپٹی میئر نازیہ حسن اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر پرمل نے مشترکہ طور پر تین روزہ ضلعی سطح کے اسکول اسپورٹس مقابلے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ضلع اسپورٹس ایسوسی ایشن دربھنگہ کے سکریٹری جتیندر کمار سنگھ، بہار ایجوکیشن پروجیکٹ کے گیان پرکاش، کجالی شیل، بہار ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری جاوید عالم بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نے تمام آنے والے مہمانوں کو گلدستے اور مومنٹوز دے کر خوش آمدید کہا۔بچوں کا مارچ بہت متاثر کن تھا جس کی قیادت فزیکل ٹیچر پلس ٹو ہائی اسکول جوالا مکھی کسرور آشیش کمار نے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کھوکھو ایسوسی ایشن کے سکریٹری راما شنکر چودھری، کلکاری دربھنگہ کے رمن کمار سنگھ اور سینئر کھلاڑی ہری موہن چودھری کو ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اور مہمان خصوصی نے اسٹیج پر مبارکباد دی۔

پرمل نے اپنے استقبالیہ کلمات میں ضلع کے تمام باصلاحیت کھلاڑیوں اور آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لیے حکومتی سطح سے جہاں تک ممکن ہو سکے سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دوسری جانب ڈپٹی میئر نازیہ حسن نے اپنی پرزور تقریر میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں بھارت کا مستقبل بتایا۔ وہیں ان بچوں کی بہار کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت کو دیکھ کر میئر انجم آرا نے کھیلوں اور کھلاڑیوں کے لیے اس اسٹیڈیم کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔

مزید پڑھیں:Mirzaghalib College تقابلی ادب پر مرزاغالب کالج میں لیکچر کا انعقاد

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر پریمل، ببلو ساہنی ضلع کونسل کے نمائندے ہنومان نگر، سنجے چوپال ضلع کونسل ممبر دربھنگہ صدر، ستیش جھا، وجے کمار بھگت نے جیتنے والے کھلاڑی کو میڈل اور ٹرافیوں سے نوازا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.