ریاست بہار میں کیمور پولس نے تین شاطر جراٸم پیشہ بدمعاش کو گرفتار کرنے میں کا میابی حاصل کی ہے، یہ بدمعاش این ایچ شاہراہ پر خواتین کا لباس پہن کر باہری نمبر کے ٹرک کو لفٹ کے بہانے لوٹ کے واقعات کو انجام دیا کرتے تھے۔
اس بابت ایس پی کیمور دلنواز احمد نے بتایا کی گرفتار بدمعاش میں ایک ہوم گارڈ کا جوان بھی شامل ہے جو نوکری کو چھوڑ کر جراٸم کے واقعات میں ملوث ہو گیا۔
ایس پی نے بتایا کی مسلسل پولس کوشکایت مل رہی تھی کہ این ایچ شاہرا پر کرمنل ٹرک ڈراٸیورز کےساتھ لوٹ کے واقعات کو لگاتار انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کی کدرا تھانہ افسر شکتی سنگھ نے ایک ٹیم بنا کر جراٸم پیشوں کی گرفتاری کی۔
انہوں نے بتایا کہ جب پولس گشتی میں نکلی تھی ایسی دوران شاہرا پر خواتین کے لباس میں کچھ مشکوک لوگ دکھاٸ دیئے، پولس نے جب انکو پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے اچانک فائرنگ کر دی۔
انہوں نے بتایا کی گرفتار کویندر کنہار بھبھوا وارڈ نمبر ایک کا رہاٸشی ہے جو پہلے ہوم گارڈ کا جوان تھا، نوکری چھوڑ کر غیر قانونی کام میں شامل ہو گیا تھا، جس پر دو درجن سے زائد معاملہ درج ہیں۔