ETV Bharat / state

بہار میں تین کورونا متاثرین کی موت - Corona victims die in patna

عالمی مہلک وبا کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے، اسی ضمن میں بہار میں تین اور کورونامتاثرین کی موت ہوئی ہے۔

کورونا متاثرین کے 188 نئے معاملے کی تصدیق کی ہے، اس کے ساتھ ہی بہار میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 10 ہزار 393 سے زائد ہوگئی ہے

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 4:25 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے سٹی کے این ایم سی ایچ میں مہلک وبا کوروناوائرس کے انفیکش سے متاثر آج تین افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی کووڈ-19 کے انفیکش سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔

بہار میں محکمہ صحت نے آج کورونا متاثرین کے 188 نئے معاملے کی تصدیق کی ہے، اس کے ساتھ ہی بہار میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 10 ہزار 393 سے زائد ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ مرنے والے لوگوں میں پٹنہ، نالندہ اور آرہ کے مریض شامل ہیں، یہ لوگ پہلے سے ذیابیطس، ہائپر ٹینشن اور گردے کی مرض میں مبتلا تھے، جس کی ہسپتال کے ڈاکٹر نرمل کمار سنہا نے تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک دو لاکھ 28 ہزار 689 نمونے کی جانچ ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 276 مریض صحتیابی حاصل کرچکے ہیں، جبکہ اب تک سات ہزار 811 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ریاست میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار 191 ہے، جبکہ کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 77.52 فیصد بتائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.