ETV Bharat / state

ہولیکا دہن پر تین بچے جل کر ہلاک

ہولی کے تہوار پر عقیدت مند راون کا پتلا جلانے کے لیے ہولیکا دہن کرتے ہیں۔ اسی ہولیکا دہن پر تین بچے اس آگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

ہولیکا دہن پر تین بچے اس آگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 2:10 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے بودھ گیا تھانہ میں ہولی دہن پر آگ میں جھلسنے سے تین بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے۔

حادثہ پہاڑی پر پیش آیا ہے اور اس میں ایک اور بچہ شدید زخمی ہوگیا ہے جسے علاج کے لیے انوگرہ نارائن ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

بودھ گیا تھانہ حدود میں واقع ڈونگیشوری کے دلت ٹولہ راہل نگر میں رنگوں کے تہوار ہولی سے قبل رات میں خوشیوں کا ماحول غمگین ہوگیا ہے کیوں کہ آگ میں جھلسنے سے تین بچوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ ایک بچہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

اطلاع کے مطابق گزشتہ رات 'ہولیکا دہن' کے بعد بچے لکواری لیکر پاس میں واقع پہاڑی پر پھینکنے چلے گئے، بچے آگ کی لکواری لیکر پہاڑی پر کافی دور چلے گئے۔

ہولیکا دہن پر تین بچے اس آگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے
ہولیکا دہن پر تین بچے اس آگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے

اسی دوران کسی اور بچہ نے پہاڑی پر ایک بڑی جھاڑی میں آگ کی لکواری کو پھینک دیا جس سے پہاڑی پر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور بچے اس آگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

اس واقعہ سے تہوار کی خوشی غم میں بدل گئی ہے، آگ لگنے کی اطلاع پر مقامی لوگوں نے پہاڑی پر پہنچ کر سب سے پہلے بچوں کو نکالنے کی کوشش کی، تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں بچے ایک ہی کنبہ کے ہیں، ان تینوں میں کلیشور مانجھی کا 12 برس کا بیٹا روہت کمار، ببلو مانجھی کا 13 برس کا بیٹا نندلال مانجھی اور پنٹو مانجھی کا 12 برس کا بیٹااوپیندر کمار شامل ہیں۔

وہیں موراٹال پنچایت کی نائب مکھیا گیتا دیوی کے 12 برس کے بیٹے ریتیش کمار کو زخمی حالت میں ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں پر اس کا علاج جاری ہے تاہ، ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.