پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے رام پور گاﺅں کے نزدیک ریلوے ٹریک کے کنارے جھاڑی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے معاون تھانہ علاقہ کے کاری کوسی ندی سے ایک نوجوان کی لاش برآمدکی گئی ہے ۔ لاش کی شناخت کولاسی گاﺅں باشندہ آفتاب (35) کے طور پر کی گئی ہے ۔
وہیں ضلع کے معاون تھانہ علاقہ کے کوسی فٹبال میدان سے بھی ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
لاش کی شناخت ضلع کے نگر تھانہ علاقہ کے لڑکنیا ٹولہ باشندہ للن پاسوان(25) کے طو رپر کی گئی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔