ETV Bharat / state

کیمور: اے ٹی ایم توڑ کر ہزاروں روپے کی چوری - سی سی ٹی وی فوٹیج کی بڑی باریکی سے جانچ کے بعد دو چور دکھائی پڑ رہے ہیں

بہار کے ضلع کیمور میں چوروں نے لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاکر اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر ہزاروں روپے لےکر فرار ہوگئے۔ اس دوران اے ٹی ایم میں نصب کیمرے کو بھی نقصان پہنچا دیا تاکہ ان کی شناخت نہ ہوسکے۔

thousands of rupees stolen by breaking atm in kaimur bihar
اے ٹی ایم توڑ کر ہزاروں روپے کی چوری
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 10:15 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کورونا انفیکشن کو لےکر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ اسی درمیان جرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ چوری کے ساتھ ساتھ لوٹ اور قتل کے معاملے بھی بڑھ رہے ہیں۔

اے ٹی ایم توڑ کر ہزاروں روپے کی چوری

ایس پی دلنواز احمد کے سخت تیور کے باوجود جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں۔ ضلع کے مختلف تھانوں میں معمور اہلکاروں کے لاپرواہی سے آئے دن حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

بتا دیں کہ چوروں نے پنجاب نیشنل بینک کے موہنیاں شاخہ کے اے ٹی ایم کو توڑ کرکے ہزاروں روپے لوٹ کر لے گئے۔ اے ٹی ایم میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

یہ واقعہ صبح کے وقت اس وقت سامنے آیا جب گارڈ اے ٹی ایم کھولنے آیا تو اس نے دیکھا کہ اے ٹی ایم کمرے میں موجود شٹر منقطع ہوگیا ہے۔ اس کے بعد اس نے بینک منیجر کو فون کیا۔ موقع پر پہنچے بینک منیجر نے موہنیاں پولیس اسٹیشن اور ایس ڈی ایم کو اطلاع دی۔

صبح جب گارڈ اے ٹی ایم مشین کھولنے آیا تو گارڈ نے بتایا کہ شٹر کٹا ہوا ہے۔ جس کے بعد منیجر نے افسر کو آگاہ کیا۔ بینک منیجر نے بتایا کہ جب ہم گارڈ کی اطلاع پر موقع پر پہنچے تو شٹر کٹا ہوا پایا۔ اے ٹی ایم مشین بھی چوروں کے ذریعہ کاٹ دی گئی تھی اور اس کی رقم غائب تھی۔

بینک منیجر سجیت کمار نے بتایا کی اتفاق سے مشین میں بڑی رقم نہیں تھی۔ مشین میں صرف 5400 روپے تھی۔

انہوں نے بتایا کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بڑی باریکی سے جانچ کے بعد دو چور دکھائی پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.