ETV Bharat / state

بہار کے کئی اضلاع میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 13 لوگوں کی موت

بہار میں بدھ کے روز تیز بارش اور بجلی گرنے سے 13 لوگوں کی موت ہوگئی اور درجنوں مویشیوں کی زندگی چلی گئیں۔ یہ موتیں صوبے کے الگ الگ اضلاع میں ہوئی ہیں۔

News bihar lightnig strikes
بہار کے کئی اضلاع میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 13 لوگوں کی موت
author img

By

Published : May 13, 2021, 8:51 AM IST

بہار میں بدھ کے روز ہوئی تیز آندھی کے ساتھ بارش اور بجلی گرنے سے 13 لوگوں کی موت ہوگئی۔ وہیں درجنوں مویشیوں کی جان چلی گئی۔ یہ موتیں صوبے کے الگ الگ اضلاع میں ہوئی ہیں۔

بھاگلپور ضلع میں جگدیش پور تھانہ علاقے میں بدھ کے روز آسمانی بجلی گرنے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہاں بلواچک گاؤں کے رہنے والے چار لوگ کھیتوں میں مویشی چرانے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے، اسی درمیان تیز بارش ہونے لگی۔ بارش سے بچنے کے لیے سبھی ایک درخت کے نیچے جاکر چھپ گیے۔ اسی دوران آسمانی بجلی گرنے سے شری رام (46) اور کیلاش یادو (58) کو موت ہوگئی، جبکہ سجیت کمار اور آنند بُری طرح جھلس گیے۔ علاج کے دوران ان دونوں میں سے ایک کی موت ہوگئی۔

سپول اور سمستی پور میں 1-1 شخص کی موت

سپول ضلع کے کسن پور تھانہ حلقہ کے بنینیا پنچایت کے سنپتہا گاؤں میں بجلی گرنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ وہیں سمستی پور ضلع کے سرائے رنجن علاقے میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ایک کی موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ جتوارپور کمہرا گاؤں کے رہنے والے نند لال رائے (45) کھیت میں کام کررہے تھے، جہاں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ان کی موت ہوگئی۔

جموئی میں مرد اور خاتون کی موت

جموئی کے کھیرا بلاک کے علاقے نیم نوادا پنچایت کے بھگرار گاؤں میں تیز آندھی اور بارش کے سبب آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جس کی پہچان مذکورہ گاؤں کے رہنے والے کیشو یادو کے لڑکے سیتارام یادو (35) کے طور پر ہوئی ہے۔

جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت سیتارام یادو کھیت میں مویشی کے ساتھ تھے۔ اس کے علاوہ ضلع میں ایک خاتون کی موت آسمانی بجلی سے ہوئی ہے۔ جبکہ درجنوں مویشیوں کی بھی اموات ہوگئی ہیں۔

بانکار میں ایک موت

بانکار ضلع میں ایک شخص کی موت آسمانی بجلی سے ہوگئی ہے۔ اس بابت بتایا گیا ہے کہ عید کے لیے وہ شخص اپنی بیٹی کے گھر سیوئی پہنچانے کے لیے جارہا تھا کہ راستے میں آسمانی بجلی نے اپنی زد میں لے لیا۔ گھر والوں میں کہرام مچا ہوا ہے۔

نالندہ میں ایک خاتون کی موت

نالندہ ضلع میں آسمانی بجلی سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ لوگوں نے بتایا کہ وہ اپنے کھیت سے لوٹ رہی تھیں کہ اسی دوران بارش ہونے لگی تو وہ بچنے کے لیے ایک درخت کے نیچے چلی گئیں۔ جہاں بجلی گرنے سے اس کی موت ہوگئی۔

مونگیر میں 2 کی موت

مونگیر میں آسمانی بجلی سے ایک 10 سال کے بچے سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ وہیں آٹھ لوگ زخمی ہوگئے۔ جانکاری کے مطابق دو لوگوں میں سے ایک حویلی کھڑگ پور کا رہنے والا تھا اور دوسرا تاج پور گاؤں کا بتایا گیا ہے۔

بیگوسرائے میں ایک کی موت

بیگوسرائے میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ایک شخص کی دردناک موت ہوگئی۔ حادثہ بھگوان پور تھانہ علاقے کے سوریہ پورا کا ہے۔ جہاں رگھو مہتو کی موت آسمانی بجلی سے ہوگئی۔ رگھو مہتو اپنے کھیت میں گئے تھے جہاں آسمانی بجلی نے انہیں اپنی زد میں لے لیا۔

معلوم ہوکہ صوبے میں تیز آندھی اور بارش سے آم اور کئی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.