تفصیل کے مطابق کے کانگریس کے سینیئر رہنما سیوینوگوپا کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں شرکت کے بعد تیجیسوی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ'آج کی میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم پر بات کی گئی، یہ بات ہوئی کہ کونسے حلقے سے کونسا امیدوار انتخابی میدان میں اترے گا'۔
انھوں نے مزید کہا کہ'ہمارا موقف بالکل واضح ہے، یہ بالکل واضح ہے کہ کون امیدوار کہاں سے انتخابت میں شریک ہوگا اور کہاں سے وہ جیت سکتا ہے، اگلے 4یا 5 دنوں میں واضح ہوجائے گا کہ کون امیداوار کہاں سے انتخابی میدان میں ہے'۔
خیال رہے کہ بہار میں لوک سبھا کے 40 سیٹ ہیں، جبکہ وہاں پر 7 امختلف مراحل میں انتخابات ہونگے، جبکہ 23 مئی کو انتخابات ک نتائج کا اعلان کر دیا جائےگا۔