ETV Bharat / state

گیا رین بسیرا میں شرابیوں کے داخلے پر پابندی نہیں - کیئرٹیکر امیش سنگھ نے بھی تسلیم کیا کہ ایک شخص شراب کے نشے میں یہاں رہ رہا ہے

گیا کے سرکاری رین بسیرا میں شراب بندی قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ یہاں شراب کے نشے میں رہنے والے بغیر روک ٹوک کے رات گزارتے ہیں۔ یہاں پر شراب پی کی آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

there is no ban on the entry of alcoholics in gaya rain basera
گیا کے سرکاری رین بسیرا میں شراب بندی قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 3:51 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا کے گاندھی میدان کے پاس واقع رین بسیرا میں مزدور اور بے سہارا افراد کو رات گزارنے کے لیے سرکاری انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے 25 روپے فیس لی جاتی تھی تاہم اب مفت میں رات گزارنے کا انتظام ہے۔ لیکن یہاں شراب پی کر رات گزارنے میں کوئی پابندی نہیں ہے۔ کیونکہ یہاں اکثر نشے کی حالت میں رات گزارتے لوگ نظر آجاتے ہیں، حالانکہ پکڑے جانے پر رین بسیرا کی دیکھ ریکھ کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

گیا کے سرکاری رین بسیرا میں شراب بندی قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم رین بسیرا کے انتظام و انصرام کے متعلق جاننے کے لیے جب وہاں پہنچی تو وہاں ایک شرابی سے ملاقات ہوگئی۔

گاندھی میدان کے پاس واقع رین بسیرا کے کیئرٹیکر اور مینیجر دونوں ہی وہاں پر موجود نہیں تھے، بیڈ پر لیٹا امیش کمار نامی ایک شخص نشے کی حالت میں نظر آیا۔ پوچھے جانے پر بتایا کہ وہ یہاں پر کئی دنوں سے رات گزار رہا ہے۔

there is no ban on the entry of alcoholics in gaya rain basera
امیش سنگھ، کیئرٹیکر رین بسیرا، گیا بہار

پیشے سے خود کو مزدور بتانے والا امیش کمار نے اعتراف کیا کہ اس نے شراب پی رکھی ہے۔ اس نے شراب پینے کا الگ ہی دعویٰ کیا اور کہا کہ وہ مزدور ہے اور شراب پینا اس کی مجبوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیا میں چار دنوں میں کورونا کے 53 نئے مریض

ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ یہاں نشے کی حالت میں آنا منع ہے لیکن وہ ایسا کام کرتا ہے کہ شراب پینا اس کی مجبوری ہے۔

رین بسیرا کے کیئرٹیکر امیش سنگھ نے بھی تسلیم کیا کہ ایک شخص شراب کے نشے میں یہاں رہ رہا ہے۔ پوچھے جانے پر کہا کہ شراب پی کرکے ایک شخص یہاں پر ٹھہرا ہوا ہے۔ اس کی اطلاع دینے کے لیے وہ مینیجر کے پاس گئے ہوئے تھے۔ حالانکہ کیئرٹیکر نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ کوئی شخص شراب کے نشے میں یہاں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.