کانگریس نے کہا ہے کہ جس بہار میں طویل عرصے سے گڈگورننس کی بات کہی جاتی رہی ہے وہاں آج خوف اور کنفیوزن کا ماحول ہے اوریہ صورت حال وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی نتیش کمار نے پیدا کی ہے۔
کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے اتوار کو نامہ نگاروں کی کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا 'بہار میں بھارتیہ جنتاپارٹی اور جنتا دل یونائٹید نے خوف اور کنفیوزن کی صورت حال پیدا کی ہے۔ حکومت نے وہاں جو خوف اور کنفوژن کا ماحول پیدا کیا ہے وہ انتخابی مہم میں واضح نظر آرہا ہے'۔
انہوں نے کہا 'وہاں کون پارٹی کس اتحاد کے ساتھ انتخابات لڑرہی ہے یہ واضح نہیں ہے۔ جنتا دل یو تو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا حصہ ہے، اس لئے انتخابی مہم میں مسٹر مودی کی تصویر استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے خلاف کھڑی لوک جن شکتی پارٹی بھی وزیراعظم کی تصویر کا استعمال کررہی ہے۔ یہ صورت حال مسٹر مودی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے، جو انتخابات میں سب کو اپنی تصویر استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں'۔
یہ بھی پڑھیے
'بی جے پی کو شکست دی جاسکتی ہے'
ترجمان نے بتایا کہ جس بہار کی کمان پندرہ برسوں سے گڈگورننس کے ہاتھوں میں ہونے کی بات کہی جاتی رہی ہے اسے بہار کو نیتی آیوگ نے ملک کے پندرہ ریاستوں میں سب سے نچلی سطح پر قرار دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق بہار میں 33.74 فیصد لوگ غربت کی سطح سے نیچے ہیں۔