بہار میں نوادہ ضلع کے کواکول علاقہ میں بدمعاشوں نے بینک کسٹمر سروس سینٹر ( سی ایس پی ) آپریٹر سے تین لاکھ روپے لوٹ لئے۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایاکہ سوکھو دیورا گاﺅں باشندہ اور سی ایس پی آپریٹر نوین کمار جموئی ضلع کے مرزا گنج میں سی ایس پی چلاتے تھے۔ ہر دن کی طرح آپریٹر کسٹمر سروس سینٹر بند کر کے منگل کی دیررات شام سوکھو دیورا گاﺅں لوٹ رہے تھے تبھی بیچ راستے میں چھبیل مہا پور شاہراہ پر بدمعاشوں نے ان سے تین لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ اور موبائل فون لوٹ لیا۔
ذرائع نے بتایاکہ آپریٹر نے اس واقعہ کی جانکاری کوا کول پولیس کو دی ۔ پولیس نے اس معاملے میں شک کی بنیاد پر دو لوگوں کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔