ریاست بہار کے ضلع گیا میں بودھ مہوتسو 2020 افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی نتیش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بودھ گیا سیاحتی مقام عالمی درجہ اختیار کر گیا ہے۔'
اس موقع پر بودھ گیا کو سوبیڈ کے ریسٹ ہاوس فائیواسٹار ہوٹل کی طرح 145 کروڑ کے تخمینہ سے تعمیر کیا گیا۔
وہیں انہوں نے کہا کہ 'گوتم بودھ کے افکار و نظریات اور ان کے پیغامات پر ہمیشہ گفتگو ہونا چاہئے کیونکہ اس سے امن وشانتی ،آپسی بھائی چارہ اور اخلاق ومحبت کے پیغامات عام ہوں گے۔'
انہوں نے کہا کہ بھگوان بودھ کو سمجھنے کے لئے بودھ مہوتسو کا انعقاد ہوتا ہے۔ یہ بہت بڑی جگہ ہے جہاں گوتم بودھ کو علم حاصل ہوا ہے۔ بودھ گیا کی زمین مثالی زمین ہے۔ انہوں نے بودھ مہوتسو کے متعلق کہا کہ پہلے معمولی انداز میں بودھ مہوتسو منایا جاتا تھا، لیکن اب یہ بڑے پیمانہ پر منایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف پوجا کرنے کے لئے ہم یہاں نہیں آتے ہیں بلکہ یہاں کے نظام کو بھی دیکھتے ہیں اور چاک وچوبند بنانے کامنصوبہ بھی تیار کیا جاتا ہے۔
وہیں موچلن سروور موچارم میں ترقیاتی منصوبے کے تحت ہونے والے کاموں پر وزیراعلی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم نے پھر سے یہاں منصوبے کوتیار کرکے کام کرنے کی ہدایت دی ہے، مایا سروور کی بھی حالت ٹھیک نہیں ہے اور یہاں ہمیشہ پانی رکھنے کے لئے بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان جگہوں پر ٹھیک سے کام نہیں ہونے پر ضلع انتظامیہ پر سخت ہوئے۔
انہوں نے جل جیون ہریالی' سمیت شراب بندی، جہیز اور کم عمری کی شادی سمیت مختلف منصوبوں کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بودھ گیا اور بہار کو ایسا بنایا جائیگا کہ یہاں سیاح آئیں تو فوری نہیں جائیں بلکہ یہاں کچھ دن ٹھہر کر جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے یہاں لاکھ کے آس پاس سیاح آتے تھے لیکن اب کروڑوں میں آتے ہیں، ساڑھے تین کروڑ سیاح آتے ہیں، غیرملکی سیاح ساڑھے گیارہ لاکھ سیلانی گزشتہ برس آئے ہیں۔
انہوں نے گیا کو پانی کی قلت سے نجات دلانے کی بات کہی اور کہا کہ گنگا ندی کا پانی یہاں لاکر گھر گھرتک پہنچایاجائیگا۔ جتنا ممکن ہے اتنے کام ضرور ہونگے۔
انہوں نے بہار کی حزب اختلاف کی پارٹیوں پربھی تنقیدکی اور کہا کہ بہار آج پہلے جیسا نہیں ہے، یہاں ترقیاتی کاموں کی گنگا بہی ہے، معاشرے کے ہرطبقے کی خواہ وہ دلت مہادلت، پسماندہ، انتہائی پسماندہ، اقلیت اور خواتین کی ترقی کے ساتھ انہیں خود مختار بنانے کے لئے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کا کینڈل مارچ
انہوں نے کہا کہ سبھی کا احترام دل میں ہو اور سبھی کے تئیں عزت ضروری ہے اور یہ پیغام بودھ گیا سے نکلنا چاہئے، جب ایسا ہوگا تو آپسی منافرت معاشرہ میں نہیں پھیلے گی۔
افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی نے بودھ گیا اور مہاتما گوتم بودھ کی حیات اور ان کی نظریات پرمبنی رسالہ کا رسم اجرا بھی کیا۔
وہیں اس موقع پر وزیراعلی کے ساتھ نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی اور کئی ریاستی وزیر شامل ہوئے۔