ریاست بہار میں پہلی بار بے روزگاری اور نقل مکانی انتخابی موضوع بن رہا ہے، آر جے ڈی نے اس کے خلاف لائٹ بند کرکے اپنا انتخابی نشان 'لالٹین' جلایا۔
ریاست میں اسمبلی انتخاب جیسے جیسے نزدیک آرہا ہے، سیاست تیز ہوتی جا رہی ہے، آر جے ڈی کے سینیئر رہنماء تیجسوی یادو نے بے روزگاری اور مزدوروں کی نقل مکانی کو اپنا انتخابی موضوع بنایا ہے۔
30 برس کے بعد لالو پرساد یادو کی غیر موجودگی میں تیجسوی یادو نے اس اسمبلی انتخاب میں بے روزگاری کو موضوع بنایا ہے، وہ تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے بے روزگاری کے مسئلے پر حکومت کو گھیر رہے ہیں۔
آر جے ڈی نے ریاست کے لوگوں سے بے روزگاری کے اندھیرے کو ختم کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے طرز پر اپیل کی تھی کہ رات کے 9 بجے اپنے گھر کی تمام لائٹیں بند کر کے موم بتی، دیا اور لالٹین جلائیں۔
رابڑی دیوی کی سرکاری رہائش گاہ 10 سرکولر روڈ پر رابڑی دیوی، تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کے ہمراہ 9 بجے 9 منٹ تک لال ٹین جلایا.
تیجسوی یادو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور مرکز کی نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان پر ملک کے نوجوانوں کو بے روزگار کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں ریاست کی بدحال کے لئے نتیش کمار کو ذمہ دار ٹھہرایا۔