ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: کشتی بند ہونے سے کسانوں کی پریشانی بڑھی - ہم بھوکے سے مر جائیں گے

ضلع گوپال گنج کے کسان امیش یادو کا کہنا کہ ہماری کھیت گنڈک ندی کے دوسری جانب ہے۔ اگر گندم نہیں کاٹی گئی تو ہمارے بچے کیا کھائیں گے؟ ہم بھوک سے مر جائیں گے۔ انتظامیہ نے ندی کے اس پار جانے پر روک لگا دی ہے۔

لاک ڈاؤن: کشتی بند ہونے سے کسانوں کی پریشانی بڑھی

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 3:23 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج کے ڈیارا علاقے میں بیشتر کسانوں کے کھیت گنڈک ندی کے دوسری جانب ہیں۔ جہاں پہنچنے کا واحد راستہ کشتی ہے۔ لیکن ضلع انتظامیہ نے کشتی چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کسانوں کو فصل کٹائی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

دراصل ان کسانوں کے اوپر دوہری مار پڑی ہے، پہلا بھاری بارش کی وجہ سے گندم کی فصلیں برباد ہوگئیں اور پھر کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے گنڈک ندی میں کشتی کے چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کی وجہ سے رام پور ٹینگراہی پنچایت کے کسانوں نے فصل کی فکر کرنا شروع کردی ہے کیونکہ یہ کسان گنڈک ندی کے اس پار نہیں جاسکتے۔

اس تناظر میں کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کی اور اپنے غم کا اظہار کیا۔ کسان امیش یادو نے کہا کہ ہم لوگوں کا کھیت گنڈک ندی کے دوسری طرف ہے۔ اگر گندم نہیں کاٹی گئی تو ہمارے بچے کیا کھائیں گے، ہم بھوک سے مر جائیں گے۔ انتظامیہ نے اس پار جانے پر روک لگا دی ہے۔

وہیں جیوت کمار نے کہا کہ 'ہم نے محنت اور پیسے لگا کر کھیتی باڑی کی ہے۔ اب گندم کاٹنے کا وقت آگیا ہے لیکن انتظامیہ ندی کے اس پار نہیں جانے دے رہی ہے۔ ہماری کشتی ہی واحد سہارا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.