ETV Bharat / state

Nazre Alam Joins AIMIM عظیم اتحاد کے رہنما اقلیتوں کو دھوکہ دے رہے ہیں، نظرعالم - نظر عالم کا عظیم اتحاد پر حملہ

نظر عالم نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم نے بہار میں اپنا سیاسی سفر سیمانچل سے شروع کیا تھا، لیکن اب پارٹی پورے بہار میں الیکشن لڑے گی، کیونکہ یہ سیاسی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ قومی جماعت بھی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں دھوکہ دے کر ہماری پارٹی کے چار ایم ایل اے کو توڑنے کا کام راشٹریہ جنتا دل نے کیا۔Social Activist Nazare Alam Joins AIMIM in Patna Bihar

نظرعالم
نظرعالم
author img

By

Published : Nov 19, 2022, 9:34 AM IST

آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظرے عالم نے پٹنہ اے آئی ایم آئی ایم کے دفتر میں کی رکنیت لینے کے بعد جمعہ کو دربھنگہ پہنچے، نظر عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنے آپ کو سوشلسٹ نظریہ کے حامی بتا تے ہیں۔ لیکن بہار میں جہاں بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کبھی اقلیتی طبقہ کے لوگوں کو ٹکٹ دینے کا کام نہیں کیا۔Social Activist Nazare Alam Joins AIMIM in Patna Bihar

نظرعالم

دوسری طرف نظر عالم نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم نے بہار میں اپنا سیاسی سفر سیمانچل سے شروع کیا تھا، لیکن اب پارٹی پورے بہار میں الیکشن لڑے گی، کیونکہ یہ سیاسی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ قومی جماعت بھی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں دھوکہ دے کر ہماری پارٹی کے چار ایم ایل اے کو توڑنے کا کام راشٹریہ جنتا دل نے کیا، وہیں جب دوسری پارٹی ان کی پارٹی کے لوگوں کو توڑنے کا کام کرتی ہے تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ بی جے پی کے لوگ آئین کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

تیجسوی یادو پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح تیجسوی یادو نے ہماری پارٹی کے چار ارکان اسمبلی کو توڑا، اس لیے اب ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ اب ہم سیمانچل میں ہی نہیں بلکہ پورے بہار میں 40 سے 50 سیٹوں پر الیکشن لڑینگے، آنے والے دنوں میں ہماری پارٹی فیصلہ کرے گی کہ بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گوپال گنج میں اپنا امیدوار کھڑا کیا اور ہمارے امیدوار کو تقریباً 13000 ووٹ ملے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کڈھنی میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے، ہماری پارٹی نے وہاں سے اپنے امیدوار مرتضیٰ انصاری کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم وہاں مضبوط پوزیشن میں ہیں اور الیکشن ضرور جیتیں گے۔

مزید پڑھیں:Nazre Alam Joins AIMIM دربھنگہ کے سماجی کارکن نظر عالم اپنے حامیوں کے ساتھ ایم آئی ایم میں شامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.