بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل عوام میں نئی حکومت کے لیے تجسس ہے۔ علیگڑھ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن پٹنہ چیپٹر کے دانشوروں نے آئندہ کے لیے لائحہ عمل کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
ارشاد احمد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نے کہا کہ ریاست میں جو حکومت قائم ہو گی اس میں کانگریس کا اہم کردار ہو گا۔ نئی حکومت صحت تعلیم اور غریبوں کے فلاح کے لیے کام کرے گی۔
فاطمہ بی ایڈ کالج کے چیئرمین اسداللہ نے کہا کہ ہم لوگ حکومت سازی کے بعد مسلم مسائل کو حل کرانے کے لئے لائحہ عمل کی تیاریوں کے سلسلے میں بیٹھے تھے۔
اردو کے سینئر صحافی انوارالہدی نے کہا کہ نتیش کمار اپنے آخری دور اقتدار میں عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دی اسی کا نتیجہ سامنے آ رہا ہے۔