ETV Bharat / state

جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر کو پولیس نے گرفتار کیا - jan adhikar party chief pappu yadav arrest by ghandhi maidan police

سابق رکن پالیمان اور جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدرپپو یادو کو پٹنہ گاندھی میدان کی پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں کورونا گائد لائن کی خلاف ورزی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Pappu Yadav arrested by Patan ghandhi maidan police
جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر کو پولیس نے گرفتار کیا
author img

By

Published : May 11, 2021, 12:53 PM IST

پٹنہ کے گاندھی میدان تھانہ کی پولیس نے سابق رکن پالیمان اور جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ کورونا گائد لائن کی خلاف ورزی کئی مہینوں سے کر رہے تھے۔ انہیں گرفتار کرنے آٹھ تھانوں کی پولیس صبح صبح پہنچی۔

دیکھیں رپورٹ۔

گرفتاری کے بعد پپو یادو کو گاندھی میدان پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے سوال پر گاندھی میدان تھانہ کے پولیس سربراہ نے کہا کہ پپو یادو کو کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

معلوم ہوکہ کچھ مہینوں سے پپو یادو کووڈ ہسپتالوں کا معائنہ کر سرکار کی ناکامیوں کو اجاگر کر رہے تھے۔

ہمیں نہیں معلوم کہ گرفتاری کیوں ہوئی: پپو یادو

دوسری جانب پپو یادو نے گرفتاری کے بعد میڈیا سے خطاب میں کہا کہ'ہمیں نہیں معلوم کہ گرفتاری کی وجہ کیا ہے۔ پولیس تھانے چلنے کو کہہ رہی ہے۔ ہم پورے بہار کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے، اگر اس طرح کا نتیجہ آجائے گا تو ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ حکومت ہمیں کتنی بار گرفتار کرے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ہوئی گرفتاری: پولیس

ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ڈی ایس سریش یادو نے کہا کہ کورنا گائد لائن کی خلاف ورزی پر گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ وہ بغیر اجازت کے کار پر سفر کر رہے تھے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

معلوم ہوکہ کئی مہینوں سے پپو یادو صوبے کے کئی کووڈ ہسپتالوں کا دورہ کرکے آکسیجن کی کمی کو عوام کے سامنے لارہے تھے۔ انہوں نے سارن میں سابق مرکزی وزیر اور رکن پالیمان راجیو پرتاپ روڑھی کی رہائش گاہ پر کئی ماہ سے رکھے ایمبولینس کا بھی پردہ فاش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.