ریاست بہار کے ضلع گیا میں آئندہ ماہ مارچ 2023 میں عالمی پیس مہوتسو کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں دنیا کے معروف اسکالرز گیا کی سرزمین سے عدم تشدد محبت بھائی چارے صبر قناعت اور اخلاقی اقدار پر مبنی پیغام دیں گے۔ چار روزہ پیس مہوتسو تقریب میں معرف اسکالر بلال فلپس ، مولا نا محمود مدنی پنڈت راماچاریہ اور روی شنکر سمیت چھ مذاہب کے معروف رہنما اور اسکالرز کی شرکت متوقع ہے۔
اس کے مہمان خصوصی ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہونگے جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو شریک ہونگے۔ پیس مہوتسو تقریب کی سرپرستی سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کریں گے۔ پیس مہوتسو کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ آج شہر کے ایک نجی ہوٹل میں مہوتسو کے آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سمیت شہر کی معزز شخصیات کی ایک نشست منعقد ہوئی۔جس میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بتایا گیا کہ پیس ایسوسی ایشن کی جانب سے چارروزہ " عالمی پیس مہوتسو " کا انعقاد ہوگا۔ جس میں اسلام سناتن بودھ سکھ جین اور عیسائیت کے مذہبی پیشوا اور اسکالرز شامل ہونگے۔ اس پروگرام کے سرگرم رکن راجو برنوال نے کہاکہ گیا امن نجات اور علم کی سرزمین ہے، یہاں مہاتماگوتم بدھ ، بھگوان وشنو اور حضرت پیر منصور اور حضرت مخدوم درویش اشرف کے مقامات سے امن عدم تشدد اخلاق محبت کا پیغام دیاجاتارہاہے۔
اب ایسے وقت میں جب اپنے ملک کے حالات ناخوشگوار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تو گیا کی سرزمین خاموش تماشائی نہیں ہوسکتی ہے
پیس ایسوسی ایشن کے قومی صدر اقبال حسین نے پروگرام کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امن مارچ ، امن کانفرنس کے علاوہ عالمی مشاعرہ اور باڈی بلڈنگ کی تقریب بھی منعقد کی جائےگی۔انہوں نے پروگرام کو وقت کی ضرورت بتایا۔
اس پروگرام میں سناتن ، اسلام ، بودھ ، سکھ ، جین ، عیسائی کے مذہبی رہنماؤں اوراسکالرز کو دعوت دی گئی ہے۔جس میں اہم مقرر میں پنڈدت رام چاریہ ، روی شنکر جی مہاراج ، بودھ مذہب سےپردیپ گیان ، بلال فلپس ، مولانامحمود مدنی ، مولانا ارشدمدنی ، ڈاکٹر اطہرخان ، جین سے اچاریہ لوکیش منی ، سکھ سے سردار پرمپال سنگھ ، سردار سورج سنگھ ، عیسائی سے جیمس جارج کو مدعو کیا گیا اسکے علاوہ کئی معروف شاعروں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
چارروزہ عالمی پیس مہوتسو کی تیاریوں کو لیکر کئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں سبھی طبقے کے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے اور انہیں پروگرام کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ زور شور سے تیاریاں جارہے تاکہ بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر سکے۔ پروگرام گاندھی میدان میں ہوگا۔ واضح رہے کہ جب بھی دنیا میں مصیبت آتی ہے تب گیا نے آگے بڑھ کر مذہبی پیغام پیش کیا ہے۔