بھارت ریاست شمالی ریاست اترپردیش اور بہار میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جانے والے چھٹ پوجا کے تہوار کے پیش نظر دونوں ریاستوں میں تما دکانیں سجالی گئی ہیں، جس کی وجہ بازار میں خوب دھوم دھام ہے۔
اس بازار میں مٹی کے برتن کے علاوہ کھانے پینے کے مختلف اقسام کے سامان کی بہتات ہے، جس کے پیش نظر کثیر تعداد میں لوگ بازار کا رخ کررہے ہیں۔
وہیں دوسری جانب دکاندار پردیپ شاہ نے بتایا کہ چھٹ پوجا کا سامان زیادہ تر بہار سے سے آتا، جبکہ وہ دہلی کے آزاد بازار سے سامان لاکر بیچتے ہیں۔
انہوں نے مختلف پوجا کے سامانوں کی قیمتیں بھی بتائیں جو اس تہوار کے پیش نظر کافی مہنگے ہیں، حالانکہ انہوں اس مہنگائی کے اسباب بہار میں آنے والے سیلاب کو مانا ہے۔
واضح رہے کہ 36 گھنٹے کے نرجلا ورت کی شروعات جمعرات سے غسل کرنے اور کھانا کھانے کے بعد ہوجائے گی، اور اتوار کی صبح سورج کی پوجا کرنے کے بعد ہوجائے گی۔