ETV Bharat / state

First Batch of Bihar Pilgrims گیا ایئرپورٹ پر بہار کے حاجیوں کا پہلا قافلہ وطن لوٹا - حاجیوں سے ملنے کے لیے رشتے دار بے تاب نظر آئے

ریاست بہار کے حاجیوں کا پہلا قافلہ آج وطن واپس ہوا۔ گیا میں حاجیوں کے رشتے داروں نے ان کا پھولوں سے استقبال کیا اور حج کی سعادت سے مشرف ہوکر واپسی پر انہیں مبارکباد دی۔

گیا ایئرپورٹ پر بہار کے حاجیوں کا پہلا قافلہ وطن لوٹا

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 3:33 PM IST

گیا ایئرپورٹ پر بہار کے حاجیوں کا پہلا قافلہ وطن لوٹا

گیا: ریاست بہار کے حجاج کرام کا پہلا قافلہ آج گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا، حج کی سعادت سے مشرف ہو کر لوٹے حاجیوں نے مکہ و مدینہ سے اپنے ساتھ لائے روح پرور یادیں اور اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول کے سوا وہاں کسی کی یاد نہیں آتی. بہار کے موتیہاری ضلع کی نور صبا خاتون نے کہا کہ سفر حج بہت خوشگوار رہا۔ وہاں کے لوگوں نے حاجیوں کی بڑی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ سارا وقت عبادت و ریاضت میں گزرا۔ حج کی سعادت سے مالا مال ہو کر وہ بے انتہا خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ جب کہ ایک دوسرے حاجی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ انہوں نے سبھی کے لیے مقامات مقدسہ پر خصوصی دعا کی ہے۔ انہوں نے انتظامات پر تشفی کا اظہار کیا اور کہا کہ جہاں زیادہ مجمع ہوتا ہے وہاں کچھ کمی وبیشی ہوتی ہی ہے۔ انہوں نے گیا ہوائی اڈے پر انتظامات کی سراہنا کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلے قافلہ میں 137 حجاج کی ہوئی واپسی
بہار کے حاجیوں کا آج پہلا قافلہ صبح تین بجے گیا ایئرپورٹ پر پہنچا۔ پہلے قافلے میں 137 حجاج کرام اپنے وطن لوٹے ہیں اس میں پٹنہ ضلع کے حجاج کرام کی تعداد زیادہ تھی، اللہ کے گھر کا دیدار کر کے حاجیوں کا پہلا قافلہ جب گیا ایئرپورٹ ٹرمینل کے اندر پہنچا۔ ویسے ہی وہاں پر موجود ریاستی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین الیاس حسین عرف سونو بابو، سی او راشد حسین، نوڈل افسر حج جتیندر کمار، سینئر رضاکار موتی کریمی، شاہد خان اسد پرویز عرف کمانڈر اور ڈاکٹر ٹی ایچ خان، ایئرپورٹ نوڈل آفیسر سید تنویر اشرف سمیت درجنوں رضاکاروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔

ٹرمینل کے اندر قانونی امور سے گزرتے ہوئے سبھی حاجی اپنے ساتھ آب زمزم لے کر اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔ حاجیوں کو پانچ لیٹر آب زمزم کا ڈبہ گیا ہوائی اڈے پر ہی دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر حجاج کرام کا استقبال کرتے ہوئے سی ای او راشد حسین نے حاجیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حج کی سعادت و مقامات مقدسہ کی زیارت کرنے والا شخص انتہائی مبارک و مسعود ہے۔ انہوں نے حاجیوں کے تاثرات کو بھی جاننے کی کوشش کی اور کہا کہ واپسی کے دوران بھی ضلع انتظامیہ حاجیوں کو بہتر سہولت دستیاب کرانے کے لیے کوشاں ہے۔ کسی طرح کی تکلیف نہ ہو اس کا ہر حال میں خیال رکھا جا رہا ہے۔

حاجیوں سے ملنے کے لیے رشتے دار بے تاب نظر آئے
وہیں حاجیوں کی فلائٹ پہنچتے ہی ایئرپورٹ ٹرمینل کے باہر حاجیوں کے رشتے دار دوست و احباب اپنوں سے ملنے کو بے تاب نظر آئے۔ ایک ایک کر کے حاجی رضاکاروں کی رہنمائی میں اپنے سامان کے ساتھ باہر جیسے ہی نکلے۔ اہل خانہ نے پھولوں کے ہار سے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران کئی خواتین حاجیوں کی آنکھیں اپنوں سے مل کر نم بھی ہو گئیں۔ حج کرکے واپس لوٹے بہت سے حاجیوں نے ایئرپورٹ کے باہر سب کی سلامتی اور ملک و ریاست کی ترقی باہمی ہم آہنگی کے لیے اجتماعی طور پر دعا کی۔ اس دعا میں حاجیوں کے ساتھ رضاکار اور حاجیوں کے لواحقین بھی شامل رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.