ETV Bharat / state

انتہائی سادگی کے ساتھ شب برأت کا اہتمام

ضلع کیمور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شب برأت کے موقع پر لوگ اپنے گھروں میں ہی عبادت کیے۔

انتہاٸ سادگی کے ساتھ شب برات کا اہتمام
انتہاٸ سادگی کے ساتھ شب برات کا اہتمام
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 11:09 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کی تاریخ میں پہلی بار شب برأت انتہائی سادگی اور خاموشی سے منائی گئی۔ ضلع کے شہری اور دیہی علاقہ کے لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوکر انفرادی عبادت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ اور سنی شیعہ وقف بورڈ کی جانب سے مساجد، مزارات ا ور قبرستانوں میں جانے پر پابندی عائد کردی گی تھی۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے مساجد انتظامیہ کو متنبہ کر دیا گیا تھا کہ شب برات کے موقع پر مساجد میں کسی کو رکنے کی اجازت نہیں ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے ابتدائی مرحلے میں شہر کے تمام قبرستانوں کو سیل کر دیا گیا۔ قبرستان جانے والے راستوں اور سڑکوں پر پولیس کی چوکسی تیز کر دی گٸ تھی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر کیمور کی مساجد اور مزارات کو دلہن کی طرح سجایا جاتا تھا اور کیمور کے سینکڑوں مقامات پر محفل نعت اور محفل سماع کا اہتمام بھی ہوتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.