ETV Bharat / state

سی پی آئی نے گلناز کوانصاف دلانے کے لیے یوم مزاحمت منایا

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 8:32 PM IST

سوموار کو بائیں بازو کی جماعت سی پی آئی نے گلناز کوانصاف دلانے کے لیے یوم مزاحمت منایا۔ احتجاج کے طور پر پارٹی کی طرف سے جلوس بھی نکا لا گیا۔

The CPI observed a day of resistance to bring justice to Gulnaz
سی پی آئی نے گلناز کوانصاف دلانے کے لیے یوم مزاحمت منایا

شہر گیا کے امبیڈکر پارک سے گاندھی چوک تک سی پی آئی نے ویشالی کی بیٹی گلناز کو انصاف دلانے اور حکومت کی مخالفت میں احتجاجی جلوس نکالا۔ پارٹی کے مرد و خواتین کارکن اور رہنماء جلوس میں شریک ہوئے۔ اس دوران حکومت کے تئیں ناراضگی کا بھی اظہار کیا گیا اور مخالفت میں فلک شگاف نعرے بازی کی گئی۔

جلوس میں شامل رہنماء و کارکن نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کے ساتھ انتظامیہ اور پولیس کے افسران کے خلاف بھی کارروائی کو یقینی بنایا جائے جنہوں نے پندرہ دنوں تک معاملے کو اجاگر ہونے سے روکا۔ اگر انتظامیہ معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وقت پر کارروائی کرتی تو گلناز کو بہتر علاج دستیاب ہوتا اور آج گلناز مرحومہ نہیں ہوتی۔

سی پی آئی کارکن نے دعویٰ کیا ہے کہ جب تک ویشالی کی بیٹی کو انصاف نہیں ملتا تب تک بائیں بازو اور بہار کا عظیم اتحاد خاموش نہیں بیٹھے گا۔

نیلو، سماجی کارکن

یوم احتجاج کے متعلق سی پی آئی کے رہنما جتیندر نے کہا کہ یوم احتجاج منانے کا مقصد صرف اور صرف بیٹیوں کوانصاف دلانا ہے۔ ان لڑکیوں کے ساتھ بہار کا ہرشخص کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی سے لیکر سڑک تک احتجاج جاری رہیگا۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے گلناز کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور گلناز کے لواحقین کو پچاس لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

شبانہ داؤد اقبال، سماجی کارکن

خاتون رہنما نیلو نے بھی گلناز کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا بیٹیاں انسانی درندوں کی شکار ہو رہی ہیں اور حکومت خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

شبانہ داؤد اقبال نے مرکزی وریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صرف 'بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ' کانعرہ دکھاوا ہے۔ حکومت بچیوں کی حفاظت کے لیے سخت قانون کیوں نہیں بناتی ہے۔ تمام بیٹیاں انسانی درندوں کی بری نظر میں ہیں جو قانون پہلے سے بنے ہیں اس پر سختی سے عمل درآمد کیوں نہیں ہوتا ہے پورا سرکاری سسٹم خراب ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصفانہ جانچ کراکر بہار کی بیٹی گلناز کو انصاف دیا جائے۔

سی پی آئی رہنما جتیندر

واضح رہے کہ یہ واقعہ 30 اکتوبر کو ضلع ویشالی کے دیسری تھانہ حدود کے تحت واقع گاؤں رسول پور حبیب میں پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بیس سالہ لڑکی کچرا پھینکنے جارہی تھی۔ اسی دوران تین نوجوانوں نے اسے پکڑ لیا لڑکی کی جانب سے مزاحمت کرنے پر جسم پر تیل ڈال کر آگ لگا دی جس میں گلناز شدید طور سے زخمی ہوگئی، گزشتہ روز پی ایم سی ایچ پٹنہ میں علاج کے دوران اسکی موت واقع ہوگئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.