وشنوپتھ تھانہ کے رام ساگر تالاب محلے کے پاس پنڈدان کو لے کر پنڈا سماج کے دو گروپ میں تکرار ہوگئی۔ اس دوران تکرار ہی تکرار میں مارپیٹ ہونے لگی جس سے دونوں طرف سے قریب ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس معاملے کو لے کر دونوں طرف سے وشنوپتھ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ زخمیوں کا علاج جے پرکاش نارائن اسپتال میں چل رہا ہے۔
اسپتال میں زیر علاج پروشوتم گوسوامی، آلوک گوسوامی, ابھے کمار گوسوامی نے بتایا کہ وہ اسٹیشن سے اپنے گھر جارہے تھے تبھی ان سے رام ساگر تالاب کے پاس مارپیٹ کی گئی۔
واقعہ پنڈدانی کو لیکر پیش آیا ہے۔ جبکہ دوسری فریق کا کہنا ہے ان کے ساتھ بھی مار پیٹ ہوئی ہے۔ دونوں کی جانب سے تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
وشنوپتھ تھانہ انچارج جے شنکر پرساد نے بتایا کہ پتر پکش میلہ چل رہا ہے۔ پنڈا سماج کے لوگ پنڈدانیوں کو پوجا کی رسم ادا کراتے ہیں۔ آنے والے پنڈدانیوں کو لے کر دو گروپ میں مارپیٹ ہوئی۔ دونوں طرف سے شکایت درج کرائی گئی ہے۔
بتا دیں کہ بہار کے گیا میں گزشتہ 12 ستمبر سے پتر پکش میلہ چل رہا ہے۔ یہاں لاکھوں ہندو عقیدت مند اپنے آباو اجداد کی روح کی تسکین ونجات کے لئے پہنچتے ہیں اور پنڈدان کراتے ہیں۔