ETV Bharat / state

ارریہ میں اسکاؤٹ کے موجد کا یوم پیدائش منایا گیا

کمشنر بیج ناتھ پرساد شاہ نے کہا کہ اسکاؤٹنگ گائیڈ کے موجد رابرٹ اسٹیفن اسمتھ بیڈن پاول 22 فروری 1857 کو پیدا ہوئے تھے، اسی وجہ سے آج کے دن پوری دنیا میں اسکاؤٹنگ میں چنتن ڈے کی شکل میں منایا جاتا ہے۔

the-birthday-of-the-founder-of-scout-robert-baden-powell-was-celebrated-in-araria
ارریہ میں اسکاؤٹ کے موجد کا یوم پیدائش منایا گیا
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 2:24 PM IST

بہار اسٹیٹ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈز سب ڈویژن فاربس گنج نے "لی اکیڈمی" فاربس گنج کے وسیع و عریض کیمپس میں اسکاؤٹ گائیڈ ونگ کے موجد رابرٹ اسٹیفن اسمتھ بیڈن پاول کا یوم پیدائش بڑے دھوم دھام اور پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جس کی سربراہی ضلع تنظیمی کمشنر بیج ناتھ پرساد شاہ اور اسکاؤٹر راشد جنید نے کی۔

the-birthday-of-the-founder-of-scout-robert-baden-powell-was-celebrated-in-araria
ارریہ میں اسکاؤٹ کے موجد کا یوم پیدائش منایا گیا

اس موقع پر ضلع کے تمام اسکاؤٹر شریک ہوئے اور تنظیم کے بانی کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کا باضابطہ آغاز مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کمشنر کمار ٹھاکر کے ذریعہ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کا پرچم لہرا کر کیا گیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع آرگنائزیشن کمشنر بیج ناتھ پرساد شاہ نے کہا کہ اسکاؤٹنگ گائیڈ کے موجد رابرٹ اسٹیفن اسمتھ بیڈن پاول 22 فروری 1857 کو پیدا ہوئے تھے، اسی وجہ سے آج کے دن پوری دنیا میں اسکاؤٹنگ میں چنتن ڈے کی شکل میں منایا جاتا ہے۔

ضلع کمشنر کمار ٹھاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسکاؤٹنگ انگلینڈ میں 1907 میں قائم ہوئی تھی جو اب ایک اصول اور عہد کے ساتھ پوری دنیا کے 216 سے زیادہ ممالک میں کام کر رہی ہے، تو اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ دنیا کے نوجوانوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔

پروگرام کے تناظر میں اسکاؤٹر راشد جنید نے کہا کہ دو روزہ کھیلوں کا مقابلہ بھی چنتن ڈے کے موقع پر اختتام پذیر ہوا ہے اور پہلے سے اعلان کے مطابق دو روزہ انعامی کھیل کود مقابلے میں کامیاب ہونے والے بچے بچیاں انعامات سے سرفراز کئے گئے۔ ساتھ ہی مختلف کھیلوں کے فاتحین کو مہمانوں اور دیگر لوگوں کے ہاتھوں سے انعامات اور توصیفی سند دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.