ETV Bharat / state

'آج سب سے بڑا چیلنج آئین کو بچانا ہے' - بہار کی خبریں

کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری طارق انور نے کہا کہ آج بھارت کی جمہوریت خطرے میں ہے، آج ہم لوگوں کے لئے سب سے بڑا چیلنج ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے دستور کو بچاناہے۔جس دستور میں سبھی کو بولنے کی آزادی ہے، ہر مذہب کے لوگوں آزادی کے ساتھ رہنے، کھانے اور پینے کی آزادی ہے.

'آج سب سے بڑا چیلنج آئین کو بچانا ہے'
'آج سب سے بڑا چیلنج آئین کو بچانا ہے'
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 10:50 PM IST

بہار کےراجیو گاندھی اسٹڈی سرکل پٹنہ کی جانب سے بدھ کو شہر کے ڈاک بنگلہ چوراہے پر واقع ہوٹل میں" ہندوستانی جمہوریت اور اس کے درپیش چیلنجز" پر ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا۔

'آج سب سے بڑا چیلنج آئین کو بچانا ہے'

مذاکرے کا افتتاح کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر مدن جھا و کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری طارق انور نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے کیا۔ اس کے بعد تنظیم کی جانب سے مہمان خصوصی و مہمان اعزازی کی شال و گلپوشی کی گئی۔

مذاکرے کی صدارت ڈاکٹر راما نارائن نے کی۔ جب کہ نظامت کے فرائض تنظیم کے وشنو پرساد نے بحسن و خوبی انجام دئے۔

مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری طارق انور نے کہا کہ' آج بھارت کی جمہوریت خطرے میں ہے، آج ہم لوگوں کے لئے سب سے بڑا چیلنج ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے دستور کو بچاناہے۔جس دستور میں سبھی کو بولنے کی آزادی ہے، ہر مذہب کے لوگوں آزادی کے ساتھ رہنے، کھانے اور پینے کی آزادی ہے، آج اسی دستور کو بھاجپا حکومت ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹروں کی کمی سے کشن گنج ضلع ہسپتال بھی بیمار

آج سبھی لوگ کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ آزاد صحافیوں کو بھی بخشا نہیں جا رہا ہے، جو بھی اس حکومت کو آئینہ دکھانے کی کوشش کرتا ہے اس پر حملہ کیا جاتا ہے، کئی صحافیوں کو شہید بھی ہونا پڑا۔

کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے کہا اس جمہوریت کی سب سے بڑی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں بلا تفریق ہر رنگ و نسل کے لوگ آزادی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ جس آئین کو ڈاکٹر امبیڈکر نے مرتب کیا تھا وہ سبھی کا تھا۔ آج اس آئین کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر یہ آئین ختم ہو گیا تو سمجھئے ملک تباہ و برباد ہو جائے گا۔ اس لئے اسے ہر صورت میں بچانے کی کوشش کرنی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.