ETV Bharat / state

Man Gets Life Imprisonment for Raping: جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید اور پچاس ہزار روپیے ادا کرنے کی سزا

author img

By

Published : May 18, 2022, 7:38 AM IST

Updated : May 18, 2022, 9:16 AM IST

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر امر پرکاش نے بتایا کہ 17 جولائی 2018 کو شام 7 سے 9 بجے کے درمیان ملزم نے اپنی ایک شاگردہ کی عصمت دری کی تھی، بچی کی چیخ و پکار پر اس کی والدہ کمرے میں آئی تو اس نے مجیب الرحمٰن کو بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد ملزم بچی کی والدہ کو دھمکیاں دے کر فرار ہوگیا۔ Man Gets Life Sentence for Raping Minor Daughter

ملزم
ملزم

دربھنگہ، بہار: ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کی ایک خصوصی عدالت کے جج ونے شنکر نے پوکسو ایکٹ POCSO ایکٹ کے تحت حیا گھاٹ تھانے کے ولاس پور گاؤں کے رہنے والے مجیب الرحمٰن نامی شخص کو ایک 9 سالہ بچی کی عصمت دری کے الزام میں قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید اور پچاس ہزار روپیے کی رقم ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر امر پرکاش نے بتایا کہ 17 جولائی 2018 کو شام 7 سے 9 بجے کے درمیان ملزم نے اپنی ایک شاگردہ کی عصمت دری کی تھی۔ Man Gets Life Sentence for Raping Minor Daughter

امر

بچی کی چیخ و پکار پر اس کی والدہ کمرے میں آئی تو اس نے مجیب الرحمٰن کو بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد ملزم بچی کی والدہ کو دھمکیاں دے کر فرار ہوگیا، خون میں لت پت لڑکی کو حیا گھاٹ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا، جہاں سے اسے بہتر علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ بھیج دیا گیا تھا۔ Man Gets Life Sentence for Raping Minor Daughter۔ 18 جولائی 2018 کو حیا گھاٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 70/2018 میں 376,4/6 POCSO ایکٹ اور واقعہ کے دیگر ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جس کا جی آر نمبر 31/2018 ہے۔

اس معاملے میں 12 اکتوبر 2018 کو عدالت کے ذریعے نوٹس لیا گیا تھا۔ 5 نومبر 2018 کو فرد جرم عائد کرنے کے بعد استغاثہ کی جانب سے 8 گواہوں کی شہادتیں اور 12 دستاویزی ثبوت پیش کیے گئے۔ اسپیڈی ٹرائل انچارج رنجن کمار نے گواہوں کو بروقت عدالت میں پیش کرنے میں بہت تعاون کیا۔ دلائل کے بعد POCSO ایکٹ کے خصوصی جج ونے شنکر نے عصمت دری کے ملزم حافظ مجیب الرحمٰن کو مجرم قرار دےکر مقدمہ میں سزا سنا کر جیل بھج دیا، وہیں عصمت دری کی شکار لڑکی کو عدالت نے حکومت کی جانب سے چھ لاکھ روپے سرکاری امداد کے طور پر دینے کا حکم دیا ہے۔

Last Updated : May 18, 2022, 9:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.