ETV Bharat / state

TET Candidates Protest in Patna پٹنہ میں ٹی ای ٹی امیدواروں کا احتجاج، تقرری کا مطالبہ - Lathi charge on teachers in Patna

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ٹی ای ٹی امیدواروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تقرری کا مطالبہ کیا۔ اس دوران مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی بھی چارج کیا جس میں کئی امیدوار زخمی ہوگئے۔ TET Candidates Protest in Patna

اساتذہ کی تقرری کو لیکر امیدواروں کا پٹنہ میں احتجاج

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 8:59 PM IST

پٹنہ: بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں پیر کے روز تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹی ای ٹی امیدواروں نے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران پولیس نے امیدواروں پر لاٹھی بھی چارج کیا جس میں کئی طلبا شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ Tet Candidated Protest in Patna

ویڈیو

احتجاج کے دوران پٹنہ لاء اینڈ آرڈر کے اے ڈی ایم کے کے سنگھ نے ڈاک بنگلہ چوراہے پر احتجاج کررہے ایک امیدوار کو شدید طریقے سے پیٹا جس سے وہ موقع پر ہی بے ہوش ہوگیا۔ اس حوالے سے جب میڈیا نے اے ڈی ایم سے سوال پوچھا تو انہوں نے میڈیا سے بھی ہاتھا پائی شروع کردی۔ تاہم بعد ازیں انہوں نے بتایا کہ امیدوار وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو گالی دے رہا تھا جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

اس معاملے کے بعد پٹنہ ڈی ایم چندر شیکھر سنگھ نے اے ڈی ایم 'کے کے سنگھ' کو فورا موقع سے ہٹا دیا اور ان کے خلاف جانچ کا حم دیتے ہوئے پٹنہ کے ڈی ڈی سی اور سٹی ایس پی ویسٹ سے دو دن میں رپورٹ سونپنے کی بات کہی، طالب علم کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

وہیں بہار کے وزیر تعلیم چندر شیکھر نے امیدواروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'نئی حکومت پر بھروسہ کریں اور کچھ وقت دیں۔ تمام مطالبہ پورا کیا جائے گا۔ جبکہ مشتعل امیدواروں کا کہنا ہے کہ ہم نے امتحان پاس کیا ہے۔ اس کے باوجود ہمیں نوکری کے بجائے مسلسل یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔ Tet Candidated Protest in Patna

مزید پڑھیں:

ذرائع کے مطابق ساتویں مرحلے میں اساتذہ بھرتی کے لیے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 83 ہزار 277 سے زائد سیٹیں خالی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ خالی سیٹیں 49 ہزار 361 اور 6421 ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ہیں۔ سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں تقرریوں کے لیے دستورالعمل تیار کیا جا رہا ہے۔

سیکنڈری اسکولوں میں 33 ہزار 916 آسامیاں خالی ہیں۔ تاہم 5425 سیکنڈری اسکولوں میں فی اسکول چھ اساتذہ کی تقرری کی جائے گی۔ یہ اساتذہ ہندی، انگریزی، سائنس، ریاضی اور سماجی سائنس سے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی اردو، سنسکرت وغیرہ کے لیے 5791 اور کمپیوٹر ٹیچر کے لیے ایک ہزار اسامیوں کی تقرری کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.