ریاست بہار میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو دیر شام دربھنگہ سرکٹ ہاوس میں ضلع پریشد رکن جمال اطہر رومی کی موت کو لیکر پریس کانفرنس کی ہے۔
وہیں اس سے قبل سنگھوارہ کے بردی پور گاؤں پہنچ کر مرحوم ضلع پریشد رکن جمال اطہر رومی کے وفات پر اظہار تعزیت پیش کی۔
آر جے ڈی کے دربھنگہ ضلع نائب صدر رومی کی موت کو پارٹی کے لئے خسارہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امتیاز احمد کریمی بہار پبلک سروس کمیشن کے رکن منتخب
تیجسوی نے سرکٹ ہاوس میں مزید کہا کہ ڈی ایم سی ایچ کے ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے موت ہوئی ہے۔ تجیسوی نے کووڈ اسپتال کے حفاظتی بندوبست پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم سی ایچ کے کورونا سینٹر میں آر جے ڈی لیڈر کی علاج کے دوران غنڈے گھس کر پولیس کی موجودگی میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ مارپیٹ کی۔
یہ نتیش حکومت کے تحت قانونی نظام اور کورونا بحران کو لے کر سنگین قلعی کھولتا ہے۔
وہیں اس پریس کانفرنس کے دوران رکن اسمبلی عبد الباری صدیقی، بھولا یادو موجود رہے۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ آئی سی یو وارڈ میں 15 سے 20 کی تعداد میں غنڈے آکر اہل مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ مار پیٹ کی۔ جس میں یہ لوگ شدید طور سے زخمی ہوئے۔
انتظامیہ نے گاؤں رومی کی لاش کو اسپتال سے فوری طور پر بردی پور گاؤں میں لا کر دفن کر ردیا گیا۔ جبکہ کورونا کی جانچ میں رپورٹ منفی آئی تھی۔اہل خانہ نے یہ بھی کہا کہ ڈی ایم سی ایچ کے سی سی ٹی وی کیمرے کو بند کر کے مارپیٹ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں راکھچھس راج ہے ،پولس غنڈے کو بچا رہی ہے اور مظلوموں کو پٹوا رہی ہے، 'مجھے تو لگتا ہے اس معاملے میں کسی بڑی شخصیت کا ہاتھ ہو سکتا ہے، میں دربھنگہ کے سینئر ایس پی سے درخواست کرتا ہوں کہ اس پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کریں نہیں تو آر جے ڈی بڑا احتجاج کرے گی۔'