ریاست بہار میں کورونا بحران کے دوران ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 83 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 13 اموات گوپال گنج میں ہوئی ہے۔
اس معاملے میں بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'بہار کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 83 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ بہار کا سب سے بڑا نقصان ہے۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ایسی تباہی کورونا وائرس نے نہیں مچائی تھی۔'
تیجسوی یادو نے کہا کہ 'ہمیں مرنے والے تمام لوگوں سے گہری ہمدردی ہے۔ ہم بہار حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ براہ کرم ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو مالی مدد فراہم کریں تاکہ انہیں اس بحران میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حکومت کم از کم 10-10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے۔'
آر جے ڈی رہنما نے کہا کہ 'اگرچہ حکومت 4 -4 لاکھ معاوضہ دے رہی ہے۔ لیکن اس مہنگائی میں کیا ہوگا؟ '
انہوں نے کہا کہ جس طرح مہاجر ، کسان اور مزدور پریشان ہیں۔ اس کے لئے ، 4-4 لاکھ سے زیادہ معاوضہ دیا جائے۔