ETV Bharat / state

عوام میں اتنا غصہ ہے کہ بہاری وزیر گھر سے نکلتے ہی نہیں: تیجسوی - سوشل نیٹ ورکنگ

نالندہ میں کھاد کیلئے پریشان کسان منگل کو مظاہرہ کر رہے تھے۔ دریں اثناء کسانوں کو سمجھانے اور جام ختم کرانے گئے اسلام پور تھانہ کے داروغہ جالندھر منڈل پر لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔

tejasvi
تیجسوی
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 10:54 PM IST

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ہوم ضلع نالندہ میں کھاد کی قلت سے پریشان کسانوں کے پولیس پر حملے کے واقعے پر حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ عوام میں اتنا اشتعال ہے کہ وزیر گھر سے نکلتے ہی نہیں ہیں۔

یادو نے بدھ کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر نالندہ میں کھاد کی قلت سے پریشان کسانوں کے پولیس پر حملے کے واقعے کا ویڈیو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا،” بہار میں کھاد کی شدید قلت کی وجہ سے کسان مشتعل ہیں۔ ویڈیو ڈبل انجن حکومت کے ٹربل کاری وزیر اعلیٰ کے ہوم ضلع نالندہ کا ہے ۔ ” انہوں نے آگے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) اور جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) حکومت سے کسان ، نوجوان ، تاجر ، ملازم ، بے روزگا ر، طلباءاور غریب سب پریشان ہیں۔ عوام میں اتنا اشتعال ہے کہ وزیر گھر سے نکلتے ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راکیش ٹکیت 23 سے 25 ستمبر تک پنجاب کا دورہ کریں گے

غور طلب ہے کہ نالندہ میں کھاد کیلئے پریشان کسان منگل کو مظاہرہ کر رہے تھے۔ دریں اثناء کسانوں کو سمجھانے اور جام ختم کرانے گئے اسلام پور تھانہ کے داروغہ جالندھر منڈل پر لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔

بھیڑ میں شامل کچھ لوگوں نے ان پر لاٹھی سے حملہ کر دیا ، جس میں وہ زخمی ہوگئے ۔

پولیس ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کررہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.