ETV Bharat / state

Sushil Modi on Tejasvi: تیجسوی سی بی آئی انکوائری سے بچنے کا بہانہ نہ بنائیں، سشیل

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 10:47 PM IST

مودی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تیجسوی پرساد یادو ریلوے میں نوکری کے لیے زمین لینے کے معاملے میں اب پوچھ تاچھ، ٹرائل اور سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

سشیل کمار مودی
سشیل کمار مودی

پٹنہ: بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سشیل کمار مودی نے آج کہا کہ ریلوے میں نوکری کے عوض زمین گھوٹالہ معاملے میں نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کی تفتیش بچنے کے بہانے نہ بنائیں بلکہ تفتیش میں تعاون کریں۔

مودی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تیجسوی پرساد یادو ریلوے میں نوکری کے لیے زمین لینے کے معاملے میں اب پوچھ تاچھ، ٹرائل اور سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کے سمن پر حاضر نہ ہونا، پھر اہلیہ کی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے، سمن کے خلاف عدالت جانا اور پھر اسمبلی کی کارروائی میں حاضر ہونے کوکب تک پوچھ گچھ سے بچنے کا بہانہ بنایا جا سکتا ہے۔ آخر بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے صدر للن سنگھ اس معاملے میں سی بی آئی کے پاس اتنے پختہ ثبوت پہنچا چکے ہیں کہ لالو پرساد، مسز رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو سمیت تمام اہم ملزمین کے خلاف جرائم ثابت ہوںگے اورانہیں سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی جاننا چاہتی ہے کہ تیجسوی یادو دہلی کے فرینڈس کالونی میں 150 کروڑ روپے کے چار منزلہ مکان (D-1088) کے مالک کیسے بن گئے۔

مودی نے کہا کہ سال 2006 میں ہزاری رائے کے دو بھتیجوں (دل چند کمار، پریم چند کمار) کو جبل پور اور کولکاتا میں ریلوے میںگروپ ڈی کی نوکری ملی۔ 21 فروری 2007 کو ہزاری رائے کی ایک زمین اے کے انفو سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام لکھوا لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی فرینڈس کالونی میں جو مکان ہے وہ اسی اے کے انفو سسٹم کی ملکیت تھی۔ بعد میں مسز رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو اس کمپنی کے مالک بن گئے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر سی بی آئی ایسے معاملات میں سچائی جاننا چاہتی ہے تو تیجسوی یادو کی بھلائی پوچھ تاچھ سے راہ فرار اختیار کرنے میں نہیں، بلکہ تعاون کرنے میں ہے ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.