ETV Bharat / state

Tejashwi Yadav will Lead Bihar Polls بہار کی سیاست میں ہلچل، نتیش کمار نے تیجسوی کو اپنا سیاسی جانشین قرار دیا

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اسمبلی اجلاس کے پہلے دن منگل کے روز عظیم اتحاد میٹنگ میں تیجسوی یادو کو اپنا سیاسی جانشین قرار دے کر سب کو حیران کر دیا۔ نتیش کمار نے کہا کہ تین برس بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات تیجسوی یادو کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔ تیجسوی سی ایم کا چہرہ ہوں گے۔ Tejashwi Yadav will lead Mahagathbandhan in 2025 assembly polls in Bihar

Tejashwi Yadav will lead Mahagathbandhan in 2025 assembly polls in Bihar: Nitish Kumar
بہار کی سیاست میں ہلچل، نتیش کمار نے تیجسوی کو پانا سیاسی جانشین قرار دیا
author img

By

Published : Dec 14, 2022, 11:13 AM IST

پٹنہ: بہار اسمبلی میں پہلے دن کا سرمائی اجلاس ختم ہونے کے بعد عظیم اتحاد میں شامل تمام پارٹیوں کے اعلیٰ رہنما و اراکین اسمبلی و اراکین قانون ساز کونسل کے ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی اہم نشست منعقد ہوئی، جس کی صدارت خود وزیر اعلی نے کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے واضح کر دیا کہ آنے والے سنہ 2025 کے اسمبلی انتخابات میں تیجسوی یادو وزیر اعلی کے امیدوار ہوں گے اور عظیم اتحاد ان کی قیادت میں ہی اسمبلی انتخاب لڑے گا۔ سیاسی نقطہ نظر سے بہار کی سیاست میں اسے کافی اہم مانا جا رہا ہے اور سیاسی تجزیہ نگار اسے نتیش کمار کا ماسٹر اسٹروک بتا رہے ہیں۔ عظیم اتحاد کی مشترکہ نشست میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے پاس بیٹھے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اب صرف انہیں آگے بڑھانا ہے تاکہ بہار محفوظ ہاتھوں میں رہ سکے۔ حالانکہ نشست میں وزیر اعلیٰ نے ایک بار پھر کہا کہ ان کا ارادہ وزیر اعظم بننے کا نہیں ہے، بلکہ تمام غیر بی جے پی پارٹیوں کو متحد کرکے بی جے پی کو دہلی کے تخت سے ہٹانا ہے۔ Tejashwi Yadav will lead Mahagathbandhan in 2025 assembly polls in Bihar
نتیش کمار نے شراب بندی کے خلاف بولنے والے تمام لیڈروں کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ شراب بندی میں سبھی کا تعاون ہے۔ جے ڈی یو، آر جے ڈی کانگریس، ہندوستانی عوامی مورچہ، وام دل، سی پی آئی سبھی نے اس کی حمایت کی ہے اور سبھوں نے اس کے لیے کوشش کی ہے، اس لیے اسے کسی ایک پارٹی کو کریڈٹ نہیں دی جانی چاہیے۔'
نتیش کمار نے اس سے پہلے نالندہ میں ڈینٹل کالج کے افتتاح کے دوران اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تیجسوی یادو کو پروموٹ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ "ہمارے پاس تیجسوی جی ہیں، اب وقت آگیا ہے بہار کی عوام کے مفاد میں تیجسوی یادو کو آگے کیا جائے اور ہم انہیں آگے لے جا رہے ہیں" بہار کی ترقی کے لیے مجھے جتنا کرنا تھا کر رہا ہوں اب انہیں مزید آگے کرنا ہے'۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے نتیش کمار کو لے کر بڑا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نتیش کمار پی ایم میٹریل ہیں۔ اس کے بعد کئی لیڈروں نے نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کا اہل بھی کہا تھا، لیکن اب وزیر اعلیٰ نے خود کو وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ سے باہر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں ہوں۔ ہم صرف بی جے پی کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ جگدانند سنگھ نے بھی کہا تھا کہ نتیش کمار ملک کی قیادت کریں گے اور تیجسوی یادو بہار کی۔

جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ اس بیان سے تین چیزیں واضح ہو گئی ہیں، جن میں سے پہلی تیجسوی یادو ان کے سیاسی جانشین ہیں۔ دوسرا نتیش کمار سنہ 2025 تک وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ اگر نتیش اس سے پہلے سنہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں مرکز کے اقتدار میں ردوبدل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو یقینی طور پر مرکز میں کوئی کردار ادا کریں گے اور بہار میں اقتدار کی منتقلی کا امکان بھی ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.