ETV Bharat / state

تیجسوی یادوکی راہل اور احمد پٹیل سے ملاقات آج

بہار کی 243 نشستوں پر آر جے ڈی نے تقریبا 150 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ وہیں کانگریس تقریبا 70 سیٹوں کا دعوی کر رہی ہے۔

author img

By

Published : Sep 30, 2020, 7:43 AM IST

تیجسوی یادو آج راہل گاندھی اور احمد پٹیل سے کریں گے ملاقات

بہار میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ 3 دنوں سے کانگریس اور آر جے ڈی کے رہنماؤں کی طرف سے بیان بازی جاری ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نامزدگی کا آغاز یکم اکتوبر سے ہونا ہے لیکن کانگریس-آر جے ڈی میں سیٹ شیئرنگ پر ابھی تک اتفاق نہیں ہو پایا ہے۔

اطلاع کے مطابق 'آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو راہل گاندھی سے بدھ کے روز دہلی میں ملاقات کریں گے اور سیٹ شیئرنگ پر تبادلہ خیال کریں گے۔'

بتایا جا رہا ہے کہ 'بدھ کے روز وہ پہلے احمد پٹیل سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد تیجسوی راہل گاندھی سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔'

ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق 'اس کے بعد وہ اپنے والد لالو پرساد سے ملنے کے لئے رانچی جائیں گے۔'

وہیں این ڈی اے میں سیٹ شیئرینگ کو لے کر تنازعہ جاری ہے۔ اب عظیم اتحاد میں بھی تنازعات کا دائرہ بڑھتا جارہا ہے۔

ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ نشستوں کے دعوے پر کانگریس-آر جے ڈی میں ہنگامہ مزید بڑھ گیا ہے۔

اسی معاملے کو لے کر بہار کے ریاستی صدر مدن موہن جھا اور قانون ساز پارٹی کے رہنما سدانند سنگھ کو بدھ کے روز دہلی بلایا گیا ہے، جہاں وہ سہ پہر تین بجے کانگریس کی اسکریننگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بی ایس پی اور آر ایل ایس پی کا اتحاد، اوپیندر کشواہا وزیراعلی کے نئے امیدوار

دو سیاسی جماعتیں ہندوستانی عوام مورچہ اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی پہلے ہی عظیم اتحاد سے باہر ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ 'بہار کی 243 نشستوں پر آر جے ڈی نے تقریبا 150 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ وہیں کانگریس تقریبا 70 سیٹوں کا دعوی کر رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.