ETV Bharat / state

'عظیم اتحاد کی کامیابی یقینی ہے'

انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی کے وزیر اعلی عہدے کے امیدوار تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش حکومت میں ہجرت، بے روزگاری، مہنگائی، جرم اور بدعنوانی اپنے شباب پر پہنچ چکی ہے۔ اس مرتبہ عوام نتیش کمار کو سبق سکھائے گی۔

Tejashwi Yadav rally in Sitamarhi
'تینوں مرحلوں میں ہماری کامیابی طے'
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 12:40 AM IST

بہار کے شیوہر اور سیتا مڑھی ضلع کی چار سیٹوں پر دوسرے مرحلے یعنی 3 نومبر کو انتخاب ہونا ہے۔ جس کے لیے ہر پارٹی کے رہنما عوام تک اپنی باتیں پہنچانے کی کوشش میں لگے ہیں۔

'تینوں مرحلوں میں ہماری کامیابی طے'

منگل کے روز سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے سیتامڑھی ضلع کے بیلسنڈ، رونی سید پور، سیتامڑھی اور شیوہر اسمبلی حلقوں میں انتخابی اجلاس کو خطاب کیا۔

اس دوران تیجسوی یادو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ بہار میں پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر انتخاب ہونا ہے، جس میں عظیم اتحاد کی سبھی سیٹوں پر کامیابی طے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخاب کا نتائج عظیم اتحاد کے حق میں آئے گا۔ لہذا بہار میں عظیم اتحاد یعنی عوام کی حکومت بنے گی۔

تیجسوی یادو نے اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ بہار میں بغیر پیسے دیے فوتی رسید بھی عوام کو نہیں مل پاتی، اس مرتبہ عوام عظیم اتحاد کو مکمل اکثریت دے رہی ہے جس کے باعث بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بننا طے ہے۔

Tejashwi Yadav rally in Sitamarhi
'تینوں مرحلوں میں ہماری کامیابی طے'

تیجسوی نے بتایا کہ وہ روزانہ 12 سے 14 انتخابی اجلاس کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ خطاب کرتے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت اور رجحان کو دیکھ کر این ڈی اے میں خلبلی مچی ہوئی ہے۔ این ڈی اے کے رہنما میرے ایک ہیلی کاپٹر کے پیچھے اپنے 30 ہیلی کاپٹر اڑا رہے ہیں، اس کے باوجود ان کو عوام کی حمایت نہیں مل پارہی ہے۔

انہوں نے نتیش کو کمار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'نتیش کمار کہتے ہیں کہ اب لالٹین کا زمانہ نہیں ہے، تو میں بھی ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ اب تیر کا بھی زمانہ نہیں ہے، اب میزائل کا زمانہ ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.