ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن تین مئی تک کے لئے توسیع کیا گیا ہے۔
بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن تو ٹھیک ہے لیکن حکومت کو غریبوں کا پورا خیال رکھنا ہوگا۔ غریب کورونا سے تو نہیں، بھوک سے ضرور مر جائے گا۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ' ہوائی جہاز والے یہ بیماریاں لے کر آئے ہیں اور پریشانی پیدل چلنے والوں کو اٹھانی پڑ رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ' کورونا لے کر آئے پاسپورٹ والے اور پرشانی راشن کارڈ والے کو اٹھانی پڑ رہی ہے۔'
تیجسوی یادو نے کہا کہ 'اتراکھنڈ میں پھنسے گجرات کے لوگوں کو خصوصی انتظامات کے ساتھ گجرات لے جایا گیا۔ ایسی صورتحال میں وزیر اعلی نتیش کمار کو چاہئے کہ مرکز اور دیگر ریاستوں کی حکومتوں سے بات کریں اور ریاست کے لوگوں کو واپس لائں۔'
تیجاوی نے کہا کہ ایسی صورتحال میں حکومت 500 روپے اور مٹھی بھر دال دے کر بہلانا چاہتی ہے۔ میں ہاتھ جوڑ کر حکومتوں سے کہہ رہا ہوں کہ اگر لاکھوں غریب افراد کو اناج مہیا نہیں کرایا گیا تو وہ یقینا بھوک سے مر جائیں گے۔ حکومت کو ان کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔