ETV Bharat / state

Tejashwi Yadav Distributes Blankets سرد رات میں تیجسوی یادو نے غرباء میں کمبل تقسیم کیے

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 7:03 AM IST

بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے پٹنہ جنکشن کے سامنے واقع فلائی اوور بریج کے پاس شدید ٹھنڈ میں پریشان غربا و بے سہارا لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے درمیان کمبل تقسیم کیے۔ Tejashwi Yadav Distributes Blankets

سرد رات میں تیجسوی یادو نے غرباء میں کمبل تقسیم کیے

پٹنہ: بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو دیر شب اچانک سڑکوں پر نکل گئے اور مختلف چوک چوراہوں اور رین بسیرا میں زندگی بسر کرنے والے سماج کے انتہائی کمزور، مفلس، تنگ حال اور معذور لوگوں کے درمیان پہنچ کر ان کے درد و غم کو سنا اور انہیں بروقت راحت پہنچانے کے لیے افسران کو ہدایت بھی دی۔ تیجسوی یادو شہر کے پٹنہ جنکشن کے سامنے واقع فلائی اوور بریج کے پاس شدید ٹھنڈ سے پریشان غریب اور بے سہارا لوگوں کے پاس بھی گئے اور ان کے درمیان کمبل تقسیم کیے۔ Tejashwi Yadav Distributes Blankets

اس کے علاوہ شہر کے دیگر جگہوں پر بھی پہنچ کر ٹھنڈ سے پریشان لوگوں سے ملاقات کی اور ان کا حال دریافت کرنے کے بعد فوراً انہیں کمبل مہیا کرائی، کمبل ملنے کے بعد لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور تیجسوی یادو کو دعاؤں سے نوازا۔ تیجسوی یادو جب رات کے اندھیرے میں رکشا اور ٹھیلہ چلانے والوں کے درمیان پہنچے تو لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے، کچھ لوگ تو انہیں پہچان بھی نہیں سکیں، کچھ لوگ انہیں لالو یادو سمجھنے لگے اور ایک دوسرے ساتھیوں سے کہتے ہوئے نظر آئے کہ لالو جی آئے ہیں، آج ہم لوگوں کو ضرور کچھ ملے گا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لالو یادو بھلے ہی سنگاپور میں زیرِ علاج ہیں لیکن غریبوں کے دلوں میں کس طرح بسے ہوئے ہیں۔ Tejashwi Yadav Distributes Blankets Among Homeless in Patna

تیجسوی یادو نے اس موقع پر غریبوں اور بے سہاروں کو یقین دلایا کہ اگر ان کے پاس گھر زمین نہیں ہے تو حکومت جلد مکمل سروے کرائے گی اور ان بنیاد پر شہروں میں بدحال زندگی گزارنے والے لوگوں کو زمین و مکان فراہم کرے گی۔ اب تک ہوئے سروے کے مطابق بہار کے شہروں میں 48 لاکھ غریبوں کی شناخت کی گئی ہے جنہیں زمین اور مکان دستیاب کرانے کے لئے ریاستی حکومت ایک جامع پالیسی نافذ کرے گی۔ Tejashwi Yadav Distributes Blankets

یہ بھی پڑھیں : Retired Judge Rajendra Prasad ہندو مسلم اتحاد کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.