ETV Bharat / state

Bihar Assembly Session 2023 تیج پرتاب یادو سائیکل سے پہنچے بہار اسمبلی، ماحولیات کے تحفظ کا دیا پیغام - بہار اسمبلی اجلاس 2023

تیج پرتاب یادو اسٹینڈ روڈ واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ سے خود سائیکل چلاتے ہوئے بہار اسمبلی میں داخل ہوئے، اسی درمیان سڑک پر آنے جانے والے مسافر انہیں سائیکل چلاتا دیکھ حیران رہ گئے، اور انہیں ہاتھ ہلاتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

تیج پرتاب یادو سائیکل سے پہنچے بہار اسمبلی

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 9:05 PM IST

تیج پرتاب یادو سائیکل سے پہنچے بہار اسمبلی

پٹنہ :آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور بہار حکومت کے جنگلات اور ماحولیات کے وزیر تیج پرتاپ یادو اکثر مختلف وجوہات سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ آج ایک بار پھر لوگ دیکھ کو حیران رہ گئے جب وہ اپنی کار کے بجائے سائیکل سے بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے چوتھے دن ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے سائیکل پر پہنچے۔ تیج پرتاب یادو اسٹینڈ روڈ واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ سے خود سائیکل چلاتے ہوئے بہار اسمبلی میں داخل ہوئے، اسی درمیان سڑک پر آنے جانے والے مسافر انہیں سائیکل چلاتا دیکھ حیران رہ گئے، اور انہیں ہاتھ ہلاتے ہوئے خوش آمدید کہا، تیج پرتاب یادو نے بھی جواب میں ہاتھ ہلا کر شکریہ کہا۔

ادھر بہار اسمبلی میں داخل ہونے کے بعد میڈیا اہلکاروں کی جب نظر تیج پرتاب یادو کی سائیکل پر پڑی تو انہوں نے کہا کہ سائیکل چلانا ماحولیات کے لیے اچھا ہے۔ اس سے ماحولیات کو بہتر بنانے میں مدد ہوگی، ہر ایک شخص کو سائیکل چلانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کو بھی چاہئے کہ وہ گاڑی کا کم استعمال کر ماحولیات کو صاف ستھرا رکھنے میں معاون بنیں. انہوں نے کہا کہ اگر آلودہ بھرے ماحول کو بچانا ہے تو زیادہ سے زیادہ سائیکل چلانا ہوگی۔ ساتھ ہی سائیکل چلانے کا مقصد لوگوں کو ماحولیاتی تحفظ کا پیغام بھی دینا ہے، اس سے صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ ماحول کو بچانے کے لیے ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ سائیکل پر جانا چاہیے، تاکہ ماحول محفوظ رہ سکے۔

بہار اسمبلی آنے سے قبل تیج پرتاب سائیکل سے اپنی والدہ رابڑی دیوی کی رہائش گاہ گئے، پھر وہاں سے محکمہ جاتی دفتر آرنیا بھون تک تقریباً ایک کلومیٹر کا سفر طے کر بہار اسمبلی پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ دیر رات سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو ان کے خواب میں آئے تھے اور سائیکل چلانے کی تلقین کی۔ اس لیے اب سائیکل سے ہی دفتر جانے کا فیصلہ کیا ہے. سوشل میڈیا پر بھی تیج پرتاب کی سائیکل سے بہار اسمبلی پہنچے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Bihar Assembly بہار اسمبلی میں اجلاس کے دوران بی جے پی رکن اسمبلی پر کرسی پھینکنے کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.