بہار کشن گنج ضلع کے کھگڑا علاقہ میں واقع توحید انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے تیسرے سیمسٹر کا آخری امتحان اور پریکٹیکل مکمل ہوگیا ہے۔
اس ادارے میں کمپیوٹر، اے سی ریفریجریشن، ایم ایم وی و سلائی بنائی سمیت چھ ٹریڈ کی تعلیم دی جاتی ہے
تعلیمی اعتبار سے پسماندہ اس علاقہ کے لئے یہ ادارہ میل کا پتھر ثابت ہورہا ہے۔ کالج سے منسلک ریاض عالم کے مطابق اس برس 25 طلبہ امتحان میں شریک رہے اور امتحان پرامن طریقے سے ختم ہوا۔
ریاض عالم کا کہنا ہے کہ فارغ طلبہ و طالبات کو ریلوے کے گروپ ڈی کی نوکری آسانی سے دستیاب ہوجاتی ہے، ساتھ ہی پرائیویٹ سیکٹر میں بھی نوکری کے کافی مواقع ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشن گنج ضلع تعلیمی اعتبار سے ملک کا سب سے پسماندہ ضلع ہے۔ سچر کمیٹی کی رپورٹ سے واضح ہوگیا ہے مسلم اکثریتی والے اس ضلع میں تعلیمی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی طور پر لوگ سب سے زیادہ پچھڑے ہیں۔ اسی پچھڑے پن کو دور کرنے کے لئے گذشتہ 20 برسوں سے تعلیم کے میدان کوشش جاری ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے کے مقابلے کشن گنج میں اسکولوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ضلع میں پہلے صرف ایک آئی ٹی آئی کالج ہوا کرتا تھا جبکہ آج 6 سے زائد آئی ٹی آئی موجود ہے جہاں سے ہر سال ہزاروں طلبہ و طالبات تکنیکی تعلیم حاصل کر روزگار سے جڑتے ہیں ۔
ریاض عالم کہتے ہیں کہ 'تکنیکی تعلیم روزگار حاصل کرنے میں معاون' ہے۔