ریاست بہار میں کیمور کے چین پور میں پچھلے 17 فروری سے ہڑتال پر بیٹھے استاتذہ نے آج کرونا واٸرس کے پیش نظر عوام کے درمیان بیداری مہم چلائی ۔
اس مہم کی صدارت بلاک کے صدر دیوان حامد خان نے کی، جو چین پور بلاک کے میڑھ پنچایت سے شروع ہوکر لکشمن پور پنچایت ڈیہا گاٶں تک چلائی گئی ۔
اس درمیان اساتذہ نے عوام کو کرونا واٸرس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ افواہ سے بچیں، صحیح جانکاری لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی مدد کریں، ہاتھ زیادہ سے زیادہ دھوٸیں۔ اور صفائی کا خیال رکھیں ۔
اس مہم میں ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کے ساتھ ساتھ دیگر مقامی لوگ بھی شامل تھے ۔