ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کانٹریکٹ پر معمور اساتذہ نے ماہ جنوری کی تنخواہ کی اداٸیگی کو لے کر کیمور ڈی ای او دفتر کا گھیراٶ کیا اور تنخواہ کی اداٸیگی کا مطالبہ کیا۔
اساتذہ کا الزام ہے کہ کیمور ڈی ای او سوتیلا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ اساتذہ نے بتایا کہ 17 فروری سے ہم سب غیر معینہ ہڑتال پر ہیں کیوںکہ ماہ جنوری کی تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، ریگولر اساتذہ بھی ہڑتال پر ہیں جبکہ ان کی تنخواہ ادا کر دی گئی ہے۔
اساتذہ نے کہا کہ ہولی کا تہوار سامنے ہے اور ابھی تک تنخواہ نہیں ادا کی گئی اگر وقت پر تنخواہ نہیں ادا کی گئی تو غیر معینہ ہڑتال جاری رہے گی۔
بتادیں کہ ریاست سمیت ضلع کے تمام استاذہ 'یکساں کام یکساں تنخواہ' کی اداٸیگی کو لیکر غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر ہیں۔