ETV Bharat / state

اترپردیش کی طرز پر بہار میں بھی دو نائب وزیر اعلیٰ - دو نائب وزرائے اعلیٰ

تارکشور پرساد کا سیاست میں داخلہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ذریعہ ہوا تھا، ان کی عمر اب 52 برس ہے اور وہ 2005 سے کٹیہار اسمبلی نشست سے جیت درج کر رہے ہیں، انتہائی پسماندہ طبقے سے آنے والی رینو دیوی بتیا سے چوتھی بار رکن اسمبلی منتخب ہو کر اسمبلی پہنچی ہیں۔

اتر پردیش کی طرز پر بہار میں بھی دو نائب وزیر اعلی

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 10:40 AM IST

اترپردیش کی طرز پر اب بہار میں بھی دو نائب وزرائے اعلیٰ بنائے جائیں گے، تارکشور پرساد اور رینو دیوی بہار کے نئے نائب وزیر اعلی کی حیثیت سے آج راج بھون میں حلف لیں گے، انہیں گورنر فاگو چوہان، عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے، اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود ہوں گے۔

حلف برداری کی تقریب پیر کی شام ساڑھے چار بجے راج بھون میں منعقد ہوگی، جس میں بی جے پی کے تارکشور پرساد اور رینو دیوی نائب وزیر اعلی کا حلف لیں گے جبکہ نتیش کمار ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی کا حلف اٹھائیں گے، وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر دیر شام تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد بی جے پی نے فیصلہ کیا کہ تاکیشور پرساد اور رینو دیوی کو نائب وزیر اعلی بنایا جائے گا، آج حلف برداری کی تقریب میں کچھ وزراء بھی حلف لیں گے۔

خیال رہے کہ کٹیہار سے چار بار رکن اسمبلی رہنے والے تارکشور پرساد کو اتوار کے روز بی جے پی قانون ساز پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا تھا، اس کے علاوہ بتیا سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی رینو دیوی کو پارٹی کا نائب رہنما مقرر کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ہی ان دونوں ناموں پر ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے مہر لگ گئی۔

تارکشور پرساد کا سیاست میں داخلہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ذریعہ ہوا تھا، ان کی عمر اب 52 برس ہے اور وہ 2005 سے کٹیہار اسمبلی نشست سے جیت درج کررہے ہیں۔ تارکیشور پرساد جنہوں نے 12 ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے، کی بہار کی سیاست میں اچھی گرفت ہے۔ اسی دوران انتہائی پسماندہ طبقے سے آنے والی رینو دیوی بتیا سے چوتھی بار رکن اسمبلی منتخب ہو کر اسمبلی پہنچی ہیں، نتیش کمار کے وزیر اعلی کی حیثیت سے دوسری مدت میں وہ وزیر بھی رہ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نتیش کو سخت چیلنجز درپیش، بہار کی تصویر بدلنی ہوگی

اسی کے ساتھ ہی نتیش کمار ایک بار پھر بہار کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ نتیش 2000 سے لے کر 2020 تک پہلے چھ بار وزیر اعلی کا حلف اٹھا چکے ہیں، آج وہ ساتویں بار وزیر اعلی بنیں گے۔ جبکہ سشیل مودی اس بار نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف نہیں لیں گے۔ بی جے پی نے تارکشور پرساد اور رینو دیوی کو نائب وزیر اعلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر سنجے جیسوال دیویندر فڈنویس، بھوپیندر یادو اور تارکشور پرساد کے ساتھ وزیر اعلی نتیش کمار کی دیر شام تک میٹنگ ہوئی جس کے بعد اس بات پر اتفاق ہوا، نتیش کمار کے علاوہ تارکشور پرساد اور رینو دیوی، سنتوش سمن کے علاوہ وی آئی پی کے مکیش ساہنی اور جے ڈی یو کے وجیندر یادو، شرون کمار، نریندر نارائن یادو، مہیشور ہزاری اور بی جے پی کی بی جے پی کی جانب سے پریم کمار، منگل پانڈے اور نندکیشور یادو بھی حلف لے سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.