ETV Bharat / state

Taraweeh in Anjuman Islamia Hall پٹنہ کے انجمن اسلامیہ ہال میں چھ روزہ تراویح میں قرآن مکمل - ختم تراویح

بہار کے دار الحکومت پٹنہ میں واقع انجمن اسلامیہ ہال میں چھ روزہ تراویح میں ایک قرآن مکمل ہو چکا ہے۔ اس موقع پر خانقاہ منعمیہ کے سجادہ نشیں مولانا شمیم احمد منعمی نے خصوصی دعا کرائی اور نماز تراویح اور قرآن کریم کے فضائل پر روشنی ڈالی۔ اس دوران اقلیتی وزیر زماں خان اورچیئرمین ارشاد اللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Complete Qur'an In Six Days Taraweeh

چھ روزہ تراویح میں قرآن مکمل
چھ روزہ تراویح میں قرآن مکمل
author img

By

Published : Mar 30, 2023, 1:12 PM IST

چھ روزہ تراویح میں قرآن مکمل

پٹنہ: بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے زیر اہتمام تاریخی انجمن اسلامیہ ہال میں روایت کے مطابق چھ روزہ تراویح میں ایک قرآن مکمل ہو چکا ہے۔ نماز تراویح حافظ وصیف عالم نے پڑھائی جب کہ عشاء اور وتر نماز کی امامت ادارہ شرعیہ کے قاضی مفتی ڈاکٹر امجد رضا امجد نے پڑھائی۔ چھ روزہ تراویح میں شہر و اطراف سے کثیر تعداد میں تقریباً پانچ ہزار سے زائد مصلیان نے شرکت کی۔ گذشتہ کئی برسوں سے یہ انجمن اسلامیہ ہال میں چھ روزہ ختم تراویح کی روایت چلی آ رہی ہے۔

ختم تراویح کے بعد دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس میں اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اسرائیل منصوری، سمستی پور کے رکن اسمبلی اختر الاسلام شاہین، سابق ایم ایل سی غلام رسول بلیاوی، سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ، شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس، سنی وقف بورڈ کے سی ای او خورشید صدیقی وغیرہ نے شرکت کی۔

خانقاہ منعمیہ کے سجادہ نشیں مولانا شمیم احمد منعمی نے خصوصی دعا کرائی اور نماز تراویح اور قرآن کریم کے فضائل پر روشنی ڈالی۔ اس موقعے پر اقلیتی وزیر زماں خان اور چیئرمین ارشاد اللہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ مولانا شمیم احمد منعمی نے مصلیان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کی جتنی زیادہ ہو سکے اتنی قدر کریں، یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس میں قرآن پاک نازل ہوا، اسی مہینے میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار راتوں سے افضل ہے جسے شب برات کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:Teachers Face Problems گیا میں مسلم ٹیچرز کو متعدد مسائل کا سامنا

شمیم منعمی نے کہا کہ پورے رمضان میں ایک قرآن سننا ایک سنت ہے اور پورے رمضان تراویح کی نماز ادا کرنا دوسری سنت ہے، بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چھ دن کی تراویح پڑھ کر فارغ ہو گئے، اس کے بعد وہ تراویح نہیں پڑھتے ہیں جبکہ شرعی اعتبار سے یہ درست نہیں ہے۔ مگر آج کل لوگ ایسا ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.