ETV Bharat / state

اوقات نماز کے تعلق سے کلینڈر کا رسم اجراء

ضلع بھاگلپور میں تنظیم علماء کے سیکریٹری مفتی الیاس قاسمی نے کہا کہ یہاں پر نمازوں کے مختلف اوقات تھے۔ جس کی وجہ سے امت کے درمیان اختلاف اور خلفشار پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ رہا تھا۔ لہذا علماء کی جانب سے یہ کوشش کی گئی کہ لوگ افطار و سحر ایک ہی وقت میں کریں۔

دیوبندی، بریلوی سمیت سبھی مسلک سے رائے لے کر پنجگانہ اوقات نماز تیار کیا گیا

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 8:00 PM IST

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں تنظیم علماء چمپا نگر کی جانب سے اوقات نماز کے تعلق سے کلینڈر کا رسم اجراء کیا گیا، جس میں پنجگانہ اوقات نماز کے علاوہ افطار و سحری کے متفقہ اوقات کا ذکر ہے۔ اس کا مقصد شہر بھاگلپور اور اطراف و اکناف میں پنج وقت نماز اور سحر و اطفار کے اوقات میں یکسانیت پیدا کرنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے تنظیم علماء کے سیکریٹری مفتی الیاس قاسمی نے کہا کہ یہاں پر نمازوں کے مختلف اوقات تھے۔ جس کی وجہ سے امت کے درمیان اختلاف اور خلفشار پیدا ہو نے کا خدشہ بڑھ رہا تھا۔ لہذا علماء کی جانب سے یہ کوشش کی گئی کہ لوگ افطار و سحر ایک ہی وقت میں کریں۔

دیوبندی، بریلوی سمیت سبھی مسلک سے رائے لے کر پنجگانہ اوقات نماز تیار کیا گیا

انہوں نے کہا کہ ضلع کے سبھی علماء کرام و آئمہ عظام نے اس جانب توجہ دی اور اپنی اتفاق کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کنوینر مولانا اصغر علی رشیدی نے کہا کہ ان اوقات میں سبھی مسلک کا خیال رکھا گیا ہے اور دیوبندی، بریلوی سبھی فرقوں سے رائے لے کر اس دائمی اوقات کو تیار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر دائمی اوقات نماز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ اس کے ذریعہ لوگوں میں اختلاف ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس طرح یہ وقت ہمارے لئے مقبول ہے، اسی طرح ہمارے دیگر بھائیوں کے لئے بھی یہ مقبول ہو۔

اس موقع پر الجامعۃ الحبیبیہ کے مہتمم مولانا عطاء الرحمن مفتاحی نے علم ھیئت اور اوقات نماز کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو کی۔ یہاں بھاگلپور کے لوگ دوسرے اضلاع کے بنائے ہوئے اوقات پر عمل کر رہے تھے، اس لیے امت کے درمیان اختلافات کو ختم کرتے ہوئے نئے سرے سے اس کی ترتیب شرعی اعتبار سے کئی گئی ہے، تاکہ سبھی بھائی ایک وقت میں نماز ادا کرسکےا ور شریعت پر عمل بھی ہوسکے۔

تقریب کی صدارت مولانا یونس نے کی، جبکہ نظامت کی ذمہ دار ی مولانا اسجد ناظری نے ادا کی۔

اس موقع پر مولانا سید شاہ سلمان مظاہری، جماعت اسلامی سے محمد فاروق، مراد آباد جمعیت سے قاری نجیب الرحمن وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مدرسہ اصلاح المسلمین کے مہتمم قاری اسعد، مولانا عین الحق مظاہری، مولانا منظور عالم، مولانا ارشد ناظری، مولانا اویس قاسمی، مولانا عقیل، مولانا عبدالرقیب، مولانا حبیب الرحمن ندوی وغیرہ سمیت سینکڑوں علماء کرام اور آئمہ عظام موجو د تھے۔ اس موقع پر ایک سو سے زائد اوقات کی کاپی تقسیم کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.