پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمادھان یاترا کے دوران ارریہ ضلع میں مختلف محکموں کے تحت چل رہے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے ارریہ ضلع کے تحت رانی گنج بلاک کی کھرہٹ پنچایت کا دورہ کیا اور حکومت کی طرف سے کئے جا رہے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے ہر گھر نل کاجل ، ہر گھر پکی گلی ،نالی کی تعمیر ،وزیر اعلیٰ دیہی سولر اسٹریٹ لائٹ اسکیم سمیت دیگر ترقیاتی کاموںکاجائزہ لیا، وزیر اعلیٰ نے کسانوں کی دلچسپی کے گروپ ’جل پری جیویکا مہیلا فش پروڈیوسر گروپ‘ کی طرف سے تالاب میں کی جا رہی مچھلی پروری ، بطخ پروری کا وزیر اعلیٰ نے جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ کو جیویکا دید ی مسزوندنا دیوی نے بطح پالنے سے ہو رہے فائدے اور جیویکا گروپ میں شامل ہونے کے بعد معیار زندگی میں بہتری کے بارے میں بتایا۔ مقامی لوگوں کی شکایت پروزیر اعلیٰ نے افسران کو کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کھادکالا بازاری کر نے والوں اور بجلی کے بلوں میں بے ضابطگی میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ کھاد کی کالا بازری کر کے مہنگی قیمت میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
مقامی لوگوں کی جانب سے بجلی کے زیادہ بلوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں، ان کی تحقیقات کریں اور گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ آرگینک اورکم موثر آبپاشی پر مبنی تکنیک سے کی جارہی بیگن، لہسن، گوبھی، شملہ مرچ، پالک وغیرہ کی کھیتی کا وزیر اعلیٰ نے جائزہ لیا۔ بہار مہادلت وکاس مشن کے تحت چلائے جانے والے سنجولا کشوری گروپ بدری رشی دیو ٹولہ کھرہٹ کی لڑکیوں سے وزیر اعلیٰ نے بات کی۔ وزیر اعلیٰ نے آنگن باڑی سنٹر کے قریب مستحقین کو بیٹری سے چلنے والی ٹرائی سائیکلوں کی چابیاں حوالے کیں۔ 'چیف منسٹر انٹر کاسٹ میرج پروموشن گرانٹ اسکیم'، چیف منسٹر ڈس ایبلڈ میرج پروموشن اسکیم کے استفادہ کنندگان کو چیک دیا۔' لوہیا سوچھ بہارمہم' کے تحت بنائے گئے عزت گھر' اجابت خانہ کی چابی مستحقین کو دی۔
یہ بھی پڑھیں: Samadhan Yatra ہم سماج کے تمام طبقات کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں، نتیش