ریاست بہار کے کیمور کے سماجی و ملی کارکن آصف زماں عرف منا خان نے ماہ مقدس رمضان المبارک کے خاص موقع پر کہا کہ 'رمضان المبارک کی فضیلت ہم سبھی جانتے ہیں۔ اس بار یہ ماہ ایسے وقت پر سایہ فگن ہوا ہے جب ملک و بیرونی ملک میں کورونا کا قہر جاری ہے۔
رمضان سے قبل سماجی ملی کارکنان کے ذریعہ لوگوں کے گھروں میں ضرورت کے حساب سے اناج مہیا کرایا گیا۔
اب جب کی ماہ مقدس مہینہ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس دوران بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جو روزہ رکھنے کے بعد بھی بھوکے ہیں۔
انہوں نے باحیثیت مسلمانوں سے اپیل کی کہ روزہ دار بھوکے نہ رہیں۔ ان کے لئے دل کھول کر مدد کریں۔ ان کے افطار کا خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی مفلسی کا شکار ہے ۔ جنہیں ایسے موقع پر مدد کی درکار ہے۔'
سماجی و ملی کارکن آصف نے کہا کہ 'اس ماہ مبارک میں عبادت کو فرض کے طور پر متعین فرما دیا گیا ہے کہ انسان عبادت کے ساتھ اپنی تمام ضروریات میں بھی مصروف رہ سکتا ہے اور عبادت میں بھی مشغول ہوسکتا ہے، ایسی خاص طریقہ کی عبادت کو ہی روزہ کہا جاتا ہے۔ جس کا اہتمام کیا جانا فریضہ ہے۔'