گیا: گیا میں بھی بڑے شہروں کی طرح لذیذ کھانے پینے کے کئی اسٹال ہر دن سجتے ہیں لیکن گیا میں ایک اسٹال خاص توجہ کا مرکز ہے، وجہ اس اسٹال کے پکوانوں کا نام ہے۔ یہاں اس اسٹال میں میاں خلیفہ چاپ اور سنی لیونی چاپ بھی ملتا ہے جس کے ذائقہ سے لطف اندوز ہونے کے لیے دور دراز سے لوگ پہنچتے ہیں، حالانکہ یہ اسٹال خالص ویج کا ہے لیکن اس کے آئٹم کے نام سبھی کو متاثر کردیتے ہیں۔
اسٹال مالک کا کہنا ہے کہ پکوانوں کا نام صرف اور صرف لوگوں کو راغب کرنے کے لیے رکھا ہے، یہاں سب سے لذیذ پکوانوں میں پنیر اور سبزیوں سے تیار ہوا ' میاں خلیفہ اور سنی لیونی چاپ ' ہی ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ افغانی کباب تندور، کڑاہی پنیر، تندور ٹکا، ملائی ٹکا، بٹر تندور چاپ اور دوسرے پکوان موجود ہیں، لیکن سب سے زیادہ میاں خلیفہ چاپ کی دھوم ہے، سنی لیونی چاپ بھی مقبول ہے تاہم میاں خلیفہ چاپ کے برابری میں نہیں ہے، سب سے زیادہ میاں خلیفہ اسپائسی چاپ ہی فروخت ہوتا ہے اور یہاں ہر شام درجنوں افراد اس کے ذائقہ سے لطف اندوز ہونے کے لیے قطار بند ہوتے ہیں۔
نام رکھنے کی وجہ جاننے کو ہر کوئی ہوتا ہے بے تاب
کھانے کے پکوان کا نام میاں خلیفہ اور سنی لیونی رکھنے کی وجہ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے البتہ کسی کو ان ناموں سے کوئی اعتراض تو نہیں ہے لیکن وہ وجہ جاننے کے لیے بے تاب ضرور نظر آتے ہیں۔ حالانکہ اس حوالے سے کوئی کہتا نہیں ہے۔ پورن اسٹار کا نام رکھنے کی وجہ اسٹال مالک ابھشیک پاٹھک بتاتے ہیں اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ نہیں ہے، صرف لوگوں کی توجہ مائل کرنی تھی تاکہ لوگ ان کے اسٹال تک ایک بار ضرور پہنچیں اور پھر یہاں کے پکوانوں کا ذائقہ چکھنے کے بعد وہ دوبارہ ضرور آئیں گے۔
وہ بتاتے ہیں کہ ابتداء میں تو لوگوں کے سوالوں کے جواب دینے سے پریشانی تھی لیکن اب معمول بن گیا ہے، یہاں اسٹال پر سبھی طبقے کے لوگ آتے ہیں، خواتین بھی پہنچتی ہیں اور اپنے پسند کے پکوانوں کا آڈر کرتی ہیں۔
سڑک کنارے گاڑی پر بکتا ہے پکوان
شہر گیا میں بڑے شہروں کی طرح ہی چلتے پھرتے ریسٹورنٹ عام ہوگئے ہیں، ملائی ویج چاپ کے نام سے گاندھی میدان کے رین بسیرا کے پاس سڑک کنارے یہ اسٹال لگتا ہے اور یہاں 20 سے زیادہ کھانے کے پکوان تیار ہوتے ہیں۔ شام پانچ بجے کے بعد اسٹال پر پکوان بننے لگتے ہیں اور رات کے 11 بجے تک یہ کھلا ہوتا ہے، ویسے تو گیا میں نان ویج کے درجنوں اسٹال اور ریسٹوراں ہیں لیکن گیا میں ملائی ویج چاپ کا یہ پہلا اسٹال ہے، اس وجہ سے یہاں کھانے کے شائقین کا مجمع خوب ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: ربڑی گیا کی لذیذ مٹھائیوں میں سے ایک ہے
ابھشیک پاٹھک کہتے ہیں وہ دلی میں اس کا کام کرتے تھے لیکن وہ اپنے شہر میں اس کو متعارف کرانا چاہتے تھے اس وجہ سے یہاں اسٹال کھولا گیا ہے 110 روپئے سے لیکر 300 روپے تک کے پکوان فروخت ہوتے ہیں۔ یہاں کے پکوان کی تعریف کسٹمرز بھی خوب کرتے ہیں اور وہ بتاتے ہیں کافی دور سے لوگ یہاں آتے ہیں۔ ریشو راج اور ریتک راج کہتے ہیں کہ میاں خلیفہ اسپائیسی چاپ کا کوئی جواب نہیں ہے یہاں کے سبھی پسندیدہ پکوان ہیں۔